مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع میں، سماجی بدگمانی کی وجہ سے ماڈیا آدیواسی خواتین کو حیض کے ایام گھر سے باہر گزارنے پڑتے ہیں۔ اس دوران انہیں مجبوراً ’کُرما گھر‘ میں اکیلے رہنا پڑتا ہے جہاں صاف صفائی اور دیگر سہولیات کا کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر برا اثر پڑتا ہے