کے روی کمار ایک ابھرتے ہوئے فوٹوگرافر اور ڈاکیومنٹری فلم ساز ہیں، اور تمل ناڈو کے مودوملئی ٹائیگر ریزرو میں واقع گاؤں بوکاپورم میں رہتے ہیں۔ روی نے پلنی اسٹوڈیو سے فوٹوگرافی سیکھی ہے، جسے پاری کے فوٹوگرافر پلنی کمار چلاتے ہیں۔ روی اپنی بیٹّ کورومب آدیواسی برادری کی زندگی اور معاش کی دستاویز سازی کرنا چاہتے ہیں۔