دھنگر چرواہوں کے ذریعے استعمال کی جانے والی ایک روایتی تھیلی (جسے مقامی لوگ جالی کہتے ہیں) کوبنانے میں ۳۰۰ فٹ سوتی دھاگے اور ۶۰ گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ ہاتھ سے تیار کی جانے والی اس گول تھیلی کو بنانے کے ہنر کو کرناٹک میں زندہ رکھنے کی ذمہ داری اب سدھو گاوڑے جیسے چند چرواہوں کے اوپر ہے