مسلم خلیفہ: بہار میں آلہا اودل گانے والے آخری فنکار
بہار میں مسلم خلیفہ آلہا اودل گانے والی نسل کے آخری فنکار ہیں، اور کھیت کھلیانوں، شادی کی تقریبات اور گھریلو پروگراموں میں پرفارم کرتے ہیں۔ کسی زمانے میں انہیں گانے کے لیے خوب بلایا جاتا تھا، لیکن ان کے مطابق دو جانباز بھائیوں کی اس تقریباً ۸۰۰ سال پرانی داستان کے تئیں لوگوں کی دلچسپی تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے