ہندوستان کے تہوار اس لحاظ سے منفرد کہے جا سکتے ہیں کہ ان میں قدیم داستانوں، فطرت اور غیبی طاقتوں، بدلتے ہوئے موسموں، اچھی فصل کی خوشیوں وغیرہ جیسی تمام چیزوں کا جشن منایا جاتا ہے۔ ان کی دوسری خوبی یہ ہے کہ ان تہواروں میں تمام برادریاں شامل ہوتی ہیں، جس سے مذہبی تقسیم کو مضبوطی سے دور کیا جا سکتا ہے اور ذات پات اور صنف پر مبنی تفریق پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ یہ تہوار لگاتار منائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے روزمرہ کی محنت و مشقت سے انسانوں کو تھوڑی سی مہلت بھی حاصل ہو جاتی ہے۔ لیکن یہ تمام تہوار مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور کاریگروں کے بغیر ممکن نہیں ہیں، جن کے ہنر اور دستکاری کی بدولت دعوت، موسیقی، رقص اور پوجا پاٹھ کے اہتمام میں مدد ملتی ہے۔ انہیں متنوع تہواروں اور تقریبوں کا احاطہ کرتی پاری کی اسٹوریز کا یہ مجموعہ ملاحظہ کریں