بہار کے والمیکی ٹائیگر ریزرو میں اگر آپ کا سامنا کسی خطرناک جانور سے ہو جائے، یا کسی جنگلی جانور کی جان پر بن آئے، تو جیپ ڈرائیور مُندریکا ہی آپ کے کام آ سکتے ہیں۔ کبھی فاریسٹ گارڈ رہ چکے مندریکا، جنہیں تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے ہاتھوں اپنی نوکری گنوانی پڑی تھی، آج بھی اپنی قابلیت کے سبب بھروسہ مند مانے جاتے ہیں