گجرات کے داہود ضلع میں رہنے والے وَجے سنگھ پارگی ایک آدیواسی شاعر ہیں، اور پنچ مہالی بھیلی اور گجراتی زبان میں لکھتے ہیں۔ ’’جھاکڑ نا موتی‘‘ اور ’’آگیانوں اجواڑوں‘‘ عنوان سے ان کی شاعری کے دو مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے نو جیون پریس کے لیے ایک دہائی سے زیادہ وقت تک بطور پروف ریڈر کام کیا ہے۔