خشک سالی اور مالی تنگی کا سامنا کر رہے ودربھ کے کسانوں کو اب ایک نئی فکر ستا رہی ہے – اور یہ فکرمندی مہاراشٹر کے تاڈوبا اندھاری ٹائیگر ریزرو کے جنگلی جانوروں کے ذریعے کھیتوں پر کیے جانے والے حملے اور انسانوں کو ہلاک کیے جانے سے جڑی ہوئی ہے۔ ریاست کی طرف سے انہیں کوئی مدد نہیں مل رہی ہے، لہٰذا وہ اپنی حفاظت خود کرنے کو مجبور ہیں