یوپی کی آشا کارکن: ’’آپ نے ہمیں اپنا غلام سمجھ رکھا ہے کیا؟‘‘
اسمبلی انتخابات کی پر خطر ڈیوٹی میں ایک بار پھر بغیر کسی تحریری آرڈر کے تعینات کر دینے کی وجہ سے اتر پردیش کی آشا کارکنوں کی زندگی مصیبت بن کر رہ گئی ہے، جن کے اوپر دنیا بھر کے کام پہلے سے ہی تھوپے ہوئے ہیں اور تنخواہ بھی بہت کم ملتی ہے