یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد اب بڑی تعداد میں ایپ پر مبنی پلیٹ فارموں کا سہارا لینے لگے ہیں، جہاں کارکنوں کے حقوق کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ آج یکم مئی کو، یومِ مزدور کے موقع پر پاری نے ملک بھر کے کارکنوں سے بات کر کے ان کے مسائل کو جاننے کی کوشش کی