ہمالیہ کا انتخابی ایشو: مجھے راستہ چاہیے، شاہراہ نہیں
اتراکھنڈ کے بلند و بالا پہاڑی گاؤوں میں جو لوگ خچر والے راستے پر میلوں پیدل چلتے ہیں، پوچھ رہے ہیں کہ وہ کون سی سیاسی پارٹی ہے جو طویل عرصے سے زیر التوا یہاں سڑکوں کی تعمیر کا کام پورا کرائے گی، تاکہ وہ ۱۱ اپریل کو اُس پارٹی کو ووٹ دے کر اسے اقتدار تک پہنچائیں