کسان ہرجیت سنگھ چل نہیں سکتے، لیکن مضبوطی سے کھڑے ہیں
دہلی- ہریانہ سرحد کے سنگھو بارڈر پر ڈٹے کسان بہت سی مشکلوں کا سامنا کرتے ہوئے سینکڑوں کلومیٹر دور سے آئے ہیں۔ انہی میں سے ایک ہرجیت سنگھ بھی ہیں، جو ٹوٹے کولہے اور زخمی ریڑھ کے باوجود یہاں تک پہنچے ہیں