اسلم سید، ممبئی میں فوٹوگرافی اور فوٹو جرنلزم پڑھاتے ہیں، اور ’ہلو ہلو‘ ہیریٹج واکس کے شریک کار بانی ہیں۔ ’دی لاسٹ بھشتی‘ عنوان سے ان کی تصاویر پر مبنی سیریز کی نمائش پہلی بار مارچ ۲۰۲۱ میں کانفلوئنس میں لگائی گئی تھی، جو پانی سے جڑی کہانیوں پر مبنی ممبئی کی ایک ورچوئل نمائش ہے، اور اسے ’لیونگ واٹرز میوزیم‘ کا تعاون حاصل ہے۔ اسلم فی الحال ممبئی میں بائیسکوپ شو کے طور پر اپنی تصویروں کی نمائش کر رہے ہیں۔