مغربی بنگال کا سندربن ایک وسیع علاقہ ہے جہاں کی زمین، زندگی اور ذریعہ معاش وہاں کے دریاؤں، جنگلات اور دلدل سے پوری طرح مربوط ہے۔ یہ خطہ اپنی آب و ہوا، ثقافت اور روز مرہ کے چیلنجز کے لحاظ سے دوسرے خطوں سے بالکل الگ ہے۔ اسی لیے یہاں کی اسٹوریز بھی الگ ہیں۔ پاری پر آپ یہ تمام اسٹوریز یہاں پڑھ سکتے ہیں – ان میں شہد اکٹھا کرنے والوں اور جھینگوں کے کسانوں کی اسٹوریز سے لے کر، شیروں کی وجہ سے بیوہ ہونے والی خواتین، سمندری طوفانوں اور سیلاب سے بہہ جانے والے گاؤوں کی کہانیاں، ایسے علاقے جہاں نہ تو کوئی اسپتال ہے اور نہ ہی اسکول، مہاجرت اور اساطیر، پوجا اور تفکرات، رنجم و غم اور رقص و موسیقی پر مبنی اسٹوریز سے لے کر جدوجہد اور انسانی جذبے اور مزاحمت تک کی اسٹوریز شامل ہیں