روزمرہ کے لوگوں کی زندگیوں کو سمیٹتی – پاری کی شاعری
پاری پر شائع کی جانے والی شاعری روزمرہ کے لوگوں کے تخلیقی اظہار کا ایک انتخاب ہے۔ یہ سچ کی آوازوں اور انصاف کے مطالبات پر مبنی ہیں۔ اس میں کسانوں کی جدوجہد، مہاجروں کی لاچاری، دیہی خواتین کی روزمرہ کی زندگی، آدیواسیوں کے حقوق سے متعلق تحریکوں وغیرہ کو جگہ دی گئی ہے۔ فنکاروں خاکوں سے لیس ان نظموں کے ذریعے لوگوں کی ناراضگی اور غصے کے ساتھ ساتھ ان کی امیدوں کا بھی برملا اظہار کیا گیا ہے