پورے ہندوستان میں مویشی لاکھوں دیہی باشندوں کے لیے ذریعۂ معاش تو ہیں ہی، آمدنی کے دیگر ذرائع ختم ہو جانے پر یہی مویشی ان کے لیے بیمہ کا بھی کام کرتے ہیں۔ ان مویشیوں کا جشن کیسے منایا جاتا ہے، ان کی دیکھ بھال اور حفاظت کیسے کی جاتی ہے، اور خشک سالی، شیروں کے حملے اور مختلف پابندیوں کی وجہ سے ان کے وجود کو کس قسم کے خطرات لاحق ہیں، انہی تمام موضوعات پر مبنی پاری کی یہ اسٹوریز قارئین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہیں