دیہی-ہندوستان-سے-دو-پہیہ-گاڑیوں-کی-کہانیاں

Dec 04, 2021

دیہی ہندوستان سے دو پہیہ گاڑیوں کی کہانیاں

یہ ہیں پاری پر شائع ہونے والی سائیکل سے متعلق اسٹوریز: تریپورہ میں ۴۵ فٹ لمبے بانس کو ایک سائیکل پر لاد کر لے جانے کی کہانی؛ مہاراشٹر کے ایک ایسے مجاہد آزادی کی کہانی جو ۹۷ سال کی عمر میں بھی پوری مہارت سے سائیکل چلاتے ہیں؛ شانتی نکیتن کے ایک ماہی فروش کی کہانی جو سائیکل چلاتے وقت اپنے پیچھے بندھے ڈھول کو بجاتے ہوئے چلتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دو پہیہ گاڑیوں سے متعلق دیگر اسٹوریز بھی موجود ہیں – جیسے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بغیر گیئر والے ایک اسکوٹر سے ریوا تک کا ۱۲۰۰ کلومیٹر لمبا سفر طے کرنے کی کہانی، اکیلے رہنے والی ایک ماں کی کہانی جو شیو گنگئی میں واقع اپنے کھیت میں پیدا ہونے والی فصل کو اسکوٹر پر اپنے پیچھے لاد کر بازار تک لے جاتی ہیں، اور جلپائی گڑی کے چائے کے باغات میں کام کرنے والے ایک کارکن کی کہانی جو مفت ’بائیک ایمبولینس‘ چلاتے ہیں۔ یہ اور اس قسم کی مزید اسٹوریز کا ذیل میں مطالعہ کریں

Want to republish this article? Please write to [email protected] with a cc to [email protected]

Author

PARI Contributors

Translator

PARI Translations, Urdu