کرناٹک کے بیلاری میں کان کن عورتیں کچی دھات کھودنے، توڑنے، کاٹنے اور چھاننے کا کام کرتی تھیں۔ دو دہائی قبل مشینوں کے آ جانے کے بعد انہیں کام سے نکال دیا گیا۔ اب اپنے معاوضہ اور باز آبادکاری کے لیے لڑنے والی ان عورتوں نے ایک یونین میں شامل ہو کر اپنی آواز کو مضبوط کیا ہے