جانبھلی کی واکل بنانے والی آخری کاریگر: تانو بائی گووِلکر
مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع کی تانو بائی گوولکر نے ہاتھ سے رضائی بنانے کے مشکل اور باریک کام میں مہارت حاصل کرنے میں اپنی زندگی کی چھ سے بھی زیادہ دہائی گزار دی ہے۔ ان کی صحت لگاتار گرتی جا رہی ہے، پھر بھی انہوں نے ختم ہوتی جا رہی اس روایتی مہارت کو اب تک زندہ بچائے رکھا ہے