کام کی تلاش میں یوپی سے مہاجرت کرکے ممبئی آئے متھن کمار نے پولیس کے مظالم کا سامنا کیا، نوٹ بندی کی مار جھیلی، اور پھر کورونا آ گیا۔ لیکن زندگی کی گہما گہمی میں یہ سبزی والا برابری اور سماجی انصاف کا سبق سیکھتا رہا اور اب ’پاری‘ کے ذریعے دنیا کو اپنے حصے کا سچ بیان کر رہا ہے