جیشا اِلیزابیتھ ترواننت پورم میں مقیم، ملیالم روزنامہ ’مادھیمم‘ کی سب ایڈیٹر/ نامہ نگار ہیں۔ وہ کئی ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں، جس میں شامل ہے ۲۰۰۹ میں حکومت کیرالہ کا ڈاکٹر امبیڈکر میڈیا ایوارڈ، ایرنا کولم پریس کلب سے لیلا مینن وومن جرنسلٹ ایوارڈ، اور ۲۰۱۲ میں نیشنل فاؤنڈیشن فار انڈیا فیلوشپ۔ جیشا کیرالہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کی منتخب ایگزیکٹو ممبر ہیں۔