دہلی کے مضافات میں واقع چلّہ کھادر علاقے میں کسان کئی دہائیوں سے کاشتکاری کرتے آ رہے ہیں۔ لیکن حکام کو لگتا ہے کہ ان لوگوں نے غیر قانونی طریقے سے زمین پر قبضہ کر لیا ہے، اسی لیے ان کی فصلیں تباہ کی جا رہی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں کھیتی کرنے میں کافی دقتیں پیش آ رہی ہیں