ہندوستان کے دیہی علاقوں میں ووٹ کیسے طے ہوتے ہیں؟ ملک کے گاؤوں میں رہنے والے ووٹروں کے لیے زرعی بحران، قرض معافی، صحت کی دیکھ بھال، سڑک، اسکول، نوکری، بہتر اجرت اور باوقار زندگی جیسے موضوعات سب سے زیادہ معنی رکھتے ہیں۔ ’پاری‘ نے آندھرا پردیش، گجرات، کرناٹک، مہاراشٹر، تمل ناڈو اور اتراکھنڈ کے گاؤوں میں انہی چیزوں کا مشاہدہ کیا۔ کچھ جگہوں پر اپنی پارٹی سے وفاداری دیکھنے کو ملی، تو دوسری جگہوں پر لوگوں میں صنعت یا ان پروجیکٹوں کے خلاف غصہ دکھائی دیا جو ان سے ان کی زمین اور پانی چھین رہے ہیں، یا اپنے طویل مدتی مطالبات کی اندیکھی کیے جانے کی وجہ سے ان میں ناراضگی تھی۔ مکمل کوریج یہاں ملاحظہ کریں