سال ۲۰۲۴ پاری لائبریری کے لیے سنگ میل ثابت ہوا ہے – ہم نے اس سال ریکارڈ تعداد میں رپورٹوں کو جمع اور شائع کیا ہے۔ ان میں قانون، کتابیں، عہد نامے، مضامین، مجموعے، لغات، سرکاری رپورٹ، پمفلیٹ، سروے اور تمام تحریریں شامل ہیں۔

اس دوران کئی اور ریکارڈ بھی ٹوٹے – سال ۲۰۲۴ سب سے گرم سال ثابت ہوا اور ۲۰۲۳ سے آگے نکل گیا، جو اعداد و شمار کے مطابق پچھلا سب سے گرم سال تھا۔ بدلتی ماحولیات نے جانداروں کی مہاجر انواع کو کافی متاثر کیا ہے، اور ان میں ہر پانچ میں سے ایک پر ختم ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ اور خود ہندوستان کی مرطوب زمینیں ، جھیلں، سروور، تالاب، تال، کولا، بل اور چیروو خطرے میں ہیں۔

آلودگی اور گرمی کے رشتہ کو اچھی طرح سے درج کیا گیا ہے، اور خاص طور پر جنوبی ایشیا میں پارٹیکولیٹ میٹر (ذراتی مادّوں) کے سبب ہوائی آلودگی کی حالت بیحد خراب تھی۔ ہندوستان میں ارتکاز ۴ء۵۴ مائیکروگرام فی مکعب میٹر تھا، جو عالمی ادارہ صحت کے ذریعہ متعینہ حد سے ۱۱ گنا زیادہ ہے۔ نئی دہلی، جہاں ارتکاز ۱ء۱۰۲ مائیکروگرام فی مکعب میٹر کے ارد گرد تھا، وہاں حالات اور بھی خراب تھے، اور ڈیلیوری سروس جیسے کاموں میں لگے ایک ملازم (گگ ورکر) کے تجربات پر مبنی اس کامکس نے حالات کی صحیح تصویر پیش کی۔

PHOTO • Design courtesy: Dipanjali Singh

لگاتار دو سال تک درجہ حرارت کے ریکارڈ ٹوٹنے کے ساتھ، پیرس معاہدہ بھی ٹوٹنے کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ لیکن صرف قدرتی ماحول میں ہی درجہ حرارت کا اضافہ نہیں دیکھا گیا۔ سال ۲۰۲۴ کے عام انتخابات کے سبب ملک میں سیاسی ماحول بھی گرم رہا، جس کے بعد ملک کی ۱۸ویں لوک سبھا کی تشکیل ہوئی۔

اس سال ۱۵ فروری، ۲۰۲۴ کو سپریم کورٹ نے حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے ذریعہ ۲۰۱۸ میں پیش کیے گئے الیکٹورل بانڈ کو غیر قانونی بتایا۔ اس کے ایک مہینہ بعد، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور الیکشن کمیشن نے بانڈ کی خرید اور اسے نقدی میں تبدیل کرنے کے بارے میں بھی تفصیل جاری کی۔

فیوچر گیمنگ اینڈ ہوٹل سروسز (پی آر اینڈ پرائیویٹ لمیٹڈ)، میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ اور کوئک سپلائی چین پرائیویٹ لمیٹڈ، الیکٹورل بانڈ کے ذریعہ سیاسی پارٹیوں کو چندہ دینے والی تین سرفہرست کمپنیاں تھیں۔ چندہ پانے والوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (۶۰۶۰ کروڑ روپے)، آل انڈیا ترنمول کانگریس (۱۶۰۹ کروڑ روپے) اور انڈین نیشنل کانگریس (۱۴۲۲ کروڑ روپے) سرفہرست تھیں۔

سال ۱۹۲۲ اور ۲۰۲۲ کے ہندوستان میں دولت کی تقسیم سے متعلق اعداد و شمار سے پتہ چلا کہ ۱۹۲۲ کے مقابلے ہندوستان کی سب سے امیر ایک فیصد آبادی کے پاس ۲۰۲۲ میں کل قومی آمدنی کا زیادہ بڑا حصہ تھا۔ سال ۲۰۲۲ کی قومی آمدنی کا تقریباً ۶۰ فیصد حصہ ملک کی سب سے امیر ۱۰ فیصد آبادی کے اکاؤنٹ میں گیا۔

اس کے برعکس، گھریلو کھپت اخراجات سروے ۲۳-۲۰۲۲ کے مطابق، دیہی ہندوستان میں ایک عام آدمی نے اشیاء اور خدمات پر ہر ماہ صرف ۳۷۷۳ روپے کے آس پاس خرچ کیے۔ اور مزدوروں کی اوسط کمائی میں ۲۰۱۹ اور ۲۰۲۲ کے درمیان کوئی بہتری نہیں دیکھنے کو ملی۔

سال ۲۰۲۴ میں، ڈیجیٹل انڈیا پروگرام، جس کا مقصد ’’ہندوستان کو ڈیجیٹل طور پر مضبوط اور علم پر مبنی معیشت‘‘ بنانا ہے، اپنے ۱۰ویں سال میں داخل ہو گیا۔ المیہ یہ ہے کہ سال ۲۰۲۴ میں ہم انٹرنیٹ پر لگی پابندیوں کے معاملے میں بھی دنیا میں پہلے مقام پر رہے – لگاتار چھٹویں سال۔

ملک میں جنسی تفریق اور غیر برابری میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، کیوں کہ گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ کے مطابق ملک ۱۲۹ویں مقام پر پہنچ گیا، یعنی پچھلے سال کے مقابلے دو مقام کی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ اس سے تعلیمی اور سیاسی شعبوں میں ہندوستانی خواتین کی بدتر ہوتی حالت کا پتہ چلتا ہے۔ ہم نے ایس ڈی جی جینڈر انڈیکس میں بھی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور جنسی برابری کے معاملہ میں ۱۳۹ ممالک کے درمیان ۹۱ویں مقام پر رہے۔

جینڈر کے ایشو پر ہی غور کریں، تو ملک کے موجودہ کم از کم ۱۳۵ قانون ساز اسمبلی کے ممبران پر خواتین کے خلاف کرائم کے معاملے درج ہیں، جس میں خواتین کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچانا، شادی کے ارادے سے اغوا، عصمت دری، بار بار عصمت دری، گھریلو تشدد، جسم فروشی کرنے کے لیے نابالغ کو خریدنے جیسے جرائم شامل ہیں۔

قانون کا علم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔ جسٹس اڈا کے ذریعہ اس سال شائع کیا گیا ٹول کٹ لاء اینڈ ایوری ڈے لائف اس معاملے میں لوگوں کی مدد کر سکتا ہے۔

PHOTO • Design courtesy: Dipanjali Singh

ان رپورٹوں کے علاوہ، ہم نے صحت ، زبان ، صنف ، ادب اور تمام دیگر موضوعات سے متعلق دستاویزوں کو بھی جمع کیا ہے، اور ساتھ میں ان کی تلخیص بھی شائع کی ہے۔ ہم نے لائبریری بلیٹن کو بھی آگے بڑھایا ہے، جن سے پاری کی کہانیوں کا پتہ ملتا ہے اور خاص موضوعات پر مبنی رپورٹوں کو ایک ہی جگہ پڑھا جا سکتا ہے۔ اگلے سال ہم اپنے مطالعہ کا دائرہ بڑھانے کا ہدف لے کر چل رہے ہیں، جس سے عام عوام کی اس لائبریری میں لگاتار اضافہ کیا جا سکے۔ نئی رپورٹوں کے لیے ہماری ویب سائٹ پر آتے رہیں!

PHOTO • Design courtesy: Dipanjali Singh

پاری لائبریری کے ساتھ رضاکارانہ طور پر کام کرنے کے لیے [email protected] پر رابطہ کریں۔

ہمارے کام میں اگر آپ کی دلچسپی ہے اور آپ پاری میں تعاون کرنا چاہتے ہیں، تو براہ کرم ہمیں [email protected] پر لکھیں۔ فری لانس اور آزاد قلم کاروں، صحافیوں، فوٹوگرافروں، فلم سازوں، ترجمہ نگاروں، ایڈیٹروں، آرٹسٹوں اور محققین کا ہمارے ساتھ کام کرنے کے لیے خیر مقدم ہے۔

کور ڈیزائن: سودیشا شرما

مترجم: محمد قمر تبریز

Swadesha Sharma

Swadesha Sharma is a researcher and Content Editor at the People's Archive of Rural India. She also works with volunteers to curate resources for the PARI Library.

Other stories by Swadesha Sharma
Editor : PARI Library Team

PARI గ్రంథాలయ బృందానికి చెందిన దీపాంజలి సింగ్, స్వదేశ శర్మ, సిద్ధిత సోనావనేలు ప్రజల రోజువారీ జీవిత వనరుల ఆర్కైవ్‌ను సృష్టించాలనే PARI విధులకు సంబంధించిన పత్రాలను క్యూరేట్ చేస్తారు

Other stories by PARI Library Team
Translator : Qamar Siddique

కమర్ సిద్దీకీ, పీపుల్స్ ఆర్కైవ్ ఆఫ్ రూరల్ ఇండియాలో ఉర్దూ భాష అనువాద సంపాదకులుగా పనిచేస్తున్నారు. ఆయన దిల్లీకి చెందిన పాత్రికేయులు.

Other stories by Qamar Siddique