یو نہان تماسو مت سمجھو، پُرکھا کی امر نسانی چھے!
نہان کو تماشہ مت سمجھو؛ آباء و اجداد کی نشانی ہے!

انہی الفاظ میں کوٹہ کے سانگود گاؤں کے آنجہانی شاعر سورج مَل وجے جنوب مشرقی راجستھان کے ہاڑوتی علاقہ میں منائے جانے والے نہان کے بارے میں بتاتے ہیں۔

گاؤں کے باشندے اور زیورات کے تاجر رام بابو سونی کہتے ہیں، ’’کوئی بھی سرکار کروڑوں روپے خرچ کر کے بھی ایسے پروگرام کا اہتمام نہیں کر سکتی ہے۔ جس طرح سے ہمارے گاؤں کے لوگ اپنی مرضی سے، اپنی خود کی ثقافت کے لیے اس کا اہتمام کرتے ہیں، ویسا انتظام تو نہیں کر سکتی۔‘‘ گاؤں میں یہ جشن پانچ دنوں تک چلتا ہے۔ اس کا اہتمام ہولی کے بعد مقامی ہیرو سانگا گورجر کے اعزاز میں کیا جاتا ہے، جن کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ وہ ۱۵ویں صدی میں ہوا کرتے تھے۔

نہان کا مطلب ’غسل کرنا‘ ہے، جو ایک اجتماعی غسل کے رواج کی علامت ہے۔ اس جشن کا تعلق ہولی سے مانا گیا ہے۔ اسے پوری طرح سے سانگود کے مقامی لوگوں کے ذریعہ منایا جاتا ہے، جو اپنے روزمرہ کے کاموں سے وقت نکال کر غیر معمولی رول ادا کرتے ہیں۔ اس کے لیے وہ اپنی آرائش و زیبائش اور لباس کا انتخاب خود ہی کرتے ہیں۔

کوٹہ کے سانگود گاؤں میں نہان کے جشن کا ویڈیو دیکھیں

’’تقریباً ۵۰۰-۴۰۰ سال پہلے مغل بادشاہ شاہجہاں کے دورِ حکومت میں سانگود میں ایک وجے ورگیہ ’مہاجن‘ رہتا تھا،‘‘ رام بابو سونی بتاتے ہیں۔ ’’وہ شاہجہاں کے لیے کام کرتا تھا۔ جب اس نے ریٹائرمنٹ لی، تب اس نے بادشاہ سے یہاں نہان کا اہتمام کرنے کی اجازت مانگی۔ تب سے ہی اس جشن کو سانگود میں منایا جانے لگا۔‘‘

گرد و نواح کے گاؤوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ فنکاروں کا رقص، گانا، جادو کے کرتب اور قلا بازی دیکھنے کے لیے سانگود پہنچتے ہیں۔ یہ جشن دیوی برہمانی کی پوجا کے ساتھ شروع ہوتا ہے، جس کے بعد پرساد کے طور پر گھوگری (ابلے ہوئے چنے) بانٹی جاتی ہے۔

’’یہاں جادو دکھایا جائے گا، تلوار نگل لیے جائیں گے، اور ایسے بہت سارے دوسرے کرتب دکھائے جائیں گے،‘‘ ستیہ نارائن مالی بتاتے ہیں، جو خود یہاں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے آئے ہیں۔ ’’ایک آدمی کاغذ کے ٹکڑے نگل لے گا اور اپنے منہ سے ۵۰ فٹ لمبا دھاگہ باہر نکالے گا۔‘‘

PHOTO • Sarvesh Singh Hada
PHOTO • Sarvesh Singh Hada

بائیں: گزشتہ ۶۰ برسوں سے نہان کے جشن میں رام بابو سونی (درمیان میں بیٹھے ہوئے) کا خاندان بادشاہ کا کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔ دائیں: ہوائی کرتب دکھانے والے فنکاروں کا کھیل دیکھنے کے لیے، سانگود بازار کے لوہاروں کے چوک پر جمع بھیڑ

جشن کا اختتام بادشاہ کی سواری کے ساتھ ہوتا ہے، جب ایک معمولی آدمی کو ایک دن کے لیے بادشاہ بنایا جاتا ہے۔ اس کی شاہی سواری کو گاؤں کی سڑکوں پر گھمایا جاتا ہے۔ گزشتہ ۶۰ برسوں سے بادشاہ کا کردار رام بابو کے خاندان کا کوئی رکن ادا کرتا آ رہا ہے۔ ’’پچیس برسوں تک میرے والد کے ذمہ یہ کردار رہا اور اس کے بعد پچھلے ۳۵ سالوں سے ان کی وراثت میں سنبھال رہا ہوں،‘‘ وہ کہتے ہیں۔ ’’بادشاہ کا عہدہ اتنا ہی اہم ہوتا ہے، جتنا کسی فلم میں مرکزی کردار کا ہوتا ہے۔ یہ بھی ایک فلم ہی ہے۔‘‘

ایک دن کے لیے یہ کردار جو بھی ادا کرتا ہے اسے بادشاہ کے رتبہ جیسا اعزاز ہی دیا جاتا ہے۔

’’ہاں، ہر سال صرف ایک دن کے لیے،‘‘ وہاں موجود ایک آدمی بتاتا ہے۔ ’’آج یہی ہمارے بادشاہ ہیں۔‘‘

مترجم: محمد قمر تبریز

Sarvesh Singh Hada

சர்வேஷ் சிங் ஹதா ராஜஸ்தானை ஒரு பரீட்சார்த்த பட இயக்குநர். சொந்த பகுதியான ஹதோதியிலுள்ள நாட்டுப்புற பாரம்பரியங்களை ஆவணப்படுத்துவதிலும் ஆய்வு செய்வதிலும் ஆழமான ஆர்வம் கொண்டவர்.

Other stories by Sarvesh Singh Hada
Text Editor : Swadesha Sharma

ஸ்வதேஷ ஷர்மா ஒரு ஆய்வாளரும் பாரியின் உள்ளடக்க ஆசிரியரும் ஆவார். பாரி நூலகத்துக்கான தரவுகளை மேற்பார்வையிட தன்னார்வலர்களுடன் இணைந்து பணியாற்றுகிறார்.

Other stories by Swadesha Sharma
Translator : Qamar Siddique

கமார் சித்திக்கி, பாரியில் உருது மொழிபெயர்ப்பு ஆசிரியராக இருக்கிறார். அவர் தில்லியை சார்ந்த பத்திரிகையாளர் ஆவார்.

Other stories by Qamar Siddique