تمل ناڈو کے کوئمبٹور کے قریب انئی کٹّی میں دیہی اور آدیواسی بچوں کے ’ودیا ونم‘ اسکول میں آپ کا خیر مقدم ہے۔
وِدیا ونم ایک ایسا اسکول ہے، جہاں زیر تعلیم بچوں کے لیے کوئی متعینہ نصابی کتاب نہیں ہے۔ یہ بچے تھیم (موضوع) کے حساب سے تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، پچھلے سال کا تھیم ’چاول‘ تھا، جس کے مطالعہ میں یہ بھی شامل تھا کہ بچے کھیت کے پانچ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں پر خود سے دھان اُگائیں گے۔ پہلی نسل کے انگریزی بولنے والے بچوں کی دو ٹیموں نے تو باقاعدہ جینیاتی طور پر ترمیم شدہ فصلوں پر بحث و مباحثہ کا بھی اہتمام کیا تھا: تعلیم کے جنگل میں چاول پر بحث
اس اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو اپنے خیالات کا اظہار کرنا اور اپنی صلاحیتوں کو دریافت کرنا سکھایا جاتا ہے۔ اور یہ بچے سب کچھ اپنی رفتار سے سیکھتے ہیں۔ کچھ چھوٹے بچوں کو تو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ پیدائشی ’لیڈر‘ ہیں۔
یہ فوٹو اسٹوری پاری کے ساتھ رپورٹر کی ۱۰ ہفتے کی انٹرن شپ کا حصہ ہے۔
مترجم: محمد قمر تبریز