PHOTO • Purusottam Thakur

مغربی اوڈیشہ کے باکسائٹ سے مالا مال نیامگیری پہاڑوں کا علاقہ ریاست کے ڈونگریا کوندھ آدیواسیوں کا واحد مسکن ہے

PHOTO • Purusottam Thakur

شادیوں کا اہتمام سادگی اور دوستانہ طریقے سے کیا جاتا ہے، جہاں برادریوں کے لوگ سارے کام مل جل کر کرتے ہیں۔ یہاں، پڑوسی گاؤوں کے  نوجوان لڑکے شادی کی ایک تقریب میں (سال ۲۰۰۹ میں) ڈھپ بجانے کے لیے جا رہے ہیں، جو کہ اس علاقے کا ایک مقبول ساز ہے

PHOTO • Purusottam Thakur

بینڈ کے لوگ گانے باجے کے ساتھ تقریب کی جگہ پر پہنچ چکے ہیں

PHOTO • Purusottam Thakur

کئی برادریوں میں شادی کے لیے عام طور پر عورتوں کی رضامندی حاصل کی جاتی ہے، لیکن ڈونگریا کوندھ برادری کے لوگ دلہن کی رضامندی پر زیادہ زور دیتے ہیں۔ اپنی شادی کے لیے، تیلیڈی نے لوڈو سیکاکا کو دولہا تسلیم کر لیا ہے

PHOTO • Purusottam Thakur

کمیونٹی کی عورتیں اپنے سروں پر پیتل کا گھڑا اٹھائے تیلیڈی کے ساتھ پہاڑ سے لگاتار بہنے والے ایک جھرنے سے پانی بھرنے جا رہی ہیں۔ اس پانی سے چاول پکایا جاتا ہے، اور پھر دلہن کے ذریعے وہ چاول دھرنی پینو (زمین کی دیوی) کو چڑھایا جائے گا

PHOTO • Purusottam Thakur

دلہن کی سہیلیاں ڈانس کرتے ہوئے دولہے کے گاؤں لکھ پڈر جا رہی ہیں؛ راستے میں گاؤں کے دوسرے لوگ انہیں حیرانی سے دیکھ رہے ہیں

PHOTO • Purusottam Thakur

دھپ کی تھاپ پر رقص شروع ہو چکا ہے

PHOTO • Purusottam Thakur

اور رقص کا سماں بندھنے لگتا ہے

PHOTO • Purusottam Thakur

دریں اثنا، گاؤں کے دوسرے لوگ کھانے کی تیاری میں مصروف ہو چکے ہیں – شادیوں میں عموماً لکڑی کی آگ پر چاول، دال اور گوشت پکایا جاتا ہے، جس میں تیل اور مسالے کا بہت کم استعمال ہوتا ہے، پھر اسے پتوں کی پلیٹوں میں پیش کیا جاتا ہے

PHOTO • Purusottam Thakur

دعوت کا انتظار کرتے کمیونٹی کے بچے

PHOTO • Purusottam Thakur

اور چھوٹی سی یہ لڑکی آج کی اس تقریب سے بہت خوش ہے

مترجم: محمد قمر تبریز

Purusottam Thakur

புருஷோத்தம் தாகூர், 2015ல் பாரியின் நல்கையைப் பெற்றவர். அவர் ஒரு ஊடகவியலாளர் மற்றும் ஆவணப்பட இயக்குநர். தற்போது அஸிஸ் பிரேம்ஜி அமைப்பில் வேலைப் பார்க்கிறார். சமூக மாற்றத்துக்கான கட்டுரைகளை எழுதுகிறார்.

Other stories by Purusottam Thakur
Translator : Qamar Siddique

கமார் சித்திக்கி, பாரியில் உருது மொழிபெயர்ப்பு ஆசிரியராக இருக்கிறார். அவர் தில்லியை சார்ந்த பத்திரிகையாளர் ஆவார்.

Other stories by Qamar Siddique