آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع میں ڈیلٹا شوگرس فیکٹری کے کامگاروں کی حال ہی میں غیر قانونی طریقے سے چھنٹنی کر دی گئی۔ ان کا ماننا ہے کہ امراوتی کو نئی راجدھانی بنانے کے منصوبہ کے تحت زمین کی قیمتوں میں جو اضافہ ہو رہا ہے، اس کی وجہ سے پیسہ کمانے کے مقصد سے فیکٹری کو بند کر دیا گیا