کیرالہ کے الپوژہ ضلع کے دور افتادہ گاؤوں میں، ہر سال اسوتھی مندر کے تہوار کے دوران بچے ’کُٹی کُتھیرا‘ رتھ بنانے کے لیے ایک ساتھ جمع ہوتے ہیں۔ کیرالہ کے ان ساحلی علاقوں میں لوگ ہر ایک رتھ بنانے کے لیے – چاہے وہ چھوٹا ہو یا بڑا – ہر سال لاکھوں روپے جمع کرتے ہیں، جس میں ریاست کی کوئی مدد شامل نہیں ہوتی۔ یہ رتھ فروری اور مارچ کے آس پاس، آپ کو ان گاؤوں کی سڑکوں پر سینکڑوں کی تعداد میں دیکھنے کو مل جائیں گے۔
بچے اور جوان، ساحلوں پر رہنے والی اپنی تمام برادریوں کے ساتھ کُتھیرا کیٹو (رتھ کی شکل میں نکلنے والے روایتی جلوس) میں پورے جوش و خروش کے ساتھ شامل ہوتے ہیں۔ یہ فلم، الپوژہ ضلع کے کارتھی کپلّی گاؤں میں نکالے جانے والے رتھ اور اسے بنانے والوں پر مبنی ہے۔
مترجم: محمد قمر تبریز