سرونگبم کھومیئی نے پانچ سال کی عمر میں پُنگ (ڈھول) سیکھنا شروع کر دیا تھا۔ ۳۵ سال کی عمر میں، وہ ایک استاد بن گئے۔ اب وہ ۷۶ سال کے ہیں اور امفال، منی پور کے ہاؤریبی اوانگ لیئی کائی میں رہتے ہیں، جہاں سے وہ ہمیں پُنگ کی روایت اور سنکیرتن کی ثقافت کے بارے میں بتاتے ہیں۔
دو منہ والے پُنگ کو میئی تیئی برادری کے ذریعہ آلات موسیقی کا بادشاہ مانا جاتا ہے۔ اس کے بغیر کچھ بھی مکمل نہیں ہے، نہ ہی گیت اور نہ ہی مارشل روایات سے ماخوذ غیر معمولی رقص، پُنگ چولوم۔
مترجم: محمد قمر تبریز