پرائی ڈرم بجنے لگتا ہے اور ریلی شروع ہو جاتی ہے۔

تقریباً ۶۰ لوگوں کا مجمع نعرہ لگاتا ہے، ’’جے جے جے جے جے بھیم، جے امبیڈکر جے بھیم۔‘‘ یہ نظارہ مہا پری نِروان ریلی کا ہے، جو پچھلے سال (۲۰۲۲) ممبئی کے دھاراوی میں ۶ دسمبر کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم وفات پر منعقد کی گئی تھی۔

یکے بعد دیگرے لوگ اپنی موم بتیاں جلاتے ہیں اور دھاراوی کے پیریار چوک پر جمع ہوتے ہیں، اور پھر ایشیا کی سب سے بڑی جھگی بستی کا یہ حصہ جشن کے ماحول میں ڈوب جاتا ہے۔ مہا پری نروان دیوس (امبیڈکر کے یوم وفات) کی یہ تقریب جے بھیم فاؤنڈیشن کے ذریعے منعقد کی جا رہی ہے۔ یہ ریلی تقریباً دو گھنٹے تک چلے گی اور ای وی راما سوامی (پیریار) چوک سے گنیشن کووِل میں نصب امبیڈکر کے مجسمہ تک جائے گی، جو یہاں سے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔

اپنے شوہر سریش کمار راجو کے ساتھ، فاؤنڈیشن کی بانی ممبران میں سے ایک وینیلا سریش کمار کہتی ہیں، ’’آج کا دن ہمارے لیے تہوار جیسا ہے۔ پورا ممبئی شہر ۱۴ اپریل (امبیڈکر جینتی) اور ۶ دسمبر کو ذات پات کی تفریق کے شکار لوگوں کو حق دلانے میں اس عظیم لیڈر کے رول کو یاد کرتا ہے۔ ہم نیلے جھنڈوں سے پورے راستے کو سجاتے ہیں اور گھر گھر جا کر لوگوں کو ساتھ آنے کی دعوت دیتے ہیں۔‘‘

وہ امبیڈکر کے مجسمہ کو پھولوں کی مالا پہناتی ہیں، جو پورے دھاراوی میں ان کا واحد مجمسہ ہے۔ پھر وہ ایک گروپ کے ساتھ اپنے لیڈر کو وقف تمل گیت گانے لگتی ہیں۔

Left: Candles are lit before the beginning of the rally and people gather and talk about the contributions of Ambedkar.
PHOTO • Ablaz Mohammed Schemnad
Right: Vennila (white kurta) plays a lead role in gathering women for the rally
PHOTO • Ablaz Mohammed Schemnad

بائیں: ریلی شروع ہونے سے پہلے موم بتیاں جلائی جاتی ہیں اور لوگ اکٹھا ہو کر امبیڈکر کے تعاون کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ دائیں: وینیلا (سفید کرتے میں) ریلی میں خواتین کو جمع کرنے میں قائدانہ رول ادا کرتی ہیں

Tamil slogans are shouted during the rally as most participants are from Tamil-speaking homes. Aran (boy on the left) plays the parai instrument in the rally
PHOTO • Ablaz Mohammed Schemnad

ریلی کے دوران تمل زبان میں نعرے لگتے ہیں، کیوں کہ ریلی میں شامل زیادہ تر لوگ تمل بولنے والے گھروں سے ہیں۔ ارن (سب سے بائیں کھڑا لڑکا) ریلی کے دوران پرائی بجاتا ہے

سریش (۴۵ سالہ)، شمالی ممبئی کی ایک کمپنی میں بطور ڈرائیور کام کرتے ہیں۔ وہ روزانہ ۱۴ گھنٹے کام کرتے ہیں اور ماہانہ تنخواہ کے طور پر انہیں تقریباً ۲۵ ہزار روپے ملتے ہیں۔ وینیلا (۴۱ سالہ) گھریلو ملازمہ ہیں، جو دھاراوی کے قریب واقع ایک اپارٹمنٹ میں روزانہ ۶ گھنٹے کام کرتی ہیں۔ انہیں اس کام کے عوض ۱۵ ہزار روپے کی ماہانہ تنخواہ ملتی ہے۔

میاں بیوی کے دو بیٹے ہیں – کارتک (۱۷) اور ارن (۱۲)، جو شہر کے پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھتے ہیں۔ وینیلا کہتی ہیں، ’’ہم دادر میں واقع چیتیہ بھومی جیسے شہر کے دوسرے حصوں میں منعقد ہونے والے جشن بھیم میں بھی شریک ہوتے ہیں۔ دھاراوی میں زیادہ تر پرایر برادری کے لوگ ہی امبیڈکر کی پیروی کرتے ہیں اور یہاں کی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔

وینیلا اور سریش بنیادی طور پر تمل ناڈو کے ہیں اور پرایر برادری سے تعلق رکھتے ہیں، جو ان کی آبائی ریاست میں درج فہرست ذات کے طور پر درج ہے۔ وینیلا کہتی ہیں، ’’میرے والد سال ۱۹۶۵ میں کام کی تلاش میں تیرونیل ویلی سے دھاراوی آئے تھے۔‘‘ فیملی کو اس لیے مہاجرت کرنی پڑی، کیوں کہ سینچائی کی کمی اور دیگر وجوہات سے کھیتی کرکے گزارہ نہیں ہو پا رہا تھا۔

دھاراوی میں میاں بیوی جہاں رہتے ہیں، وہاں اور آس پاس کے امبیڈکر کے پیروکاروں کو منظم کرنے میں ان کا اہم رول ہے۔ سریش بتاتے ہیں کہ انہوں نے ۲۰۱۲ میں راجا کُٹّی راجو، نتیانند پلانی، انل سینٹنی اور دیگر معاونین کے ساتھ مل کر ’’۱۴ اپریل اور ۶ دسمبر کو امبیڈکر کی یاد میں اور ان کے تعاون کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے اجتماعی تقریبات کی شروعات کی تھی۔‘‘

Outside Vennila’s new house (left) is a photo of Buddha, Dr. Ambedkar, Periyar E.V. Ramaswamy, Savitribhai Phule and Karl Marx . Vennila and her husband (right), and their two sons converted to Buddhism last year
PHOTO • Ablaz Mohammed Schemnad
Outside Vennila’s new house (left) is a photo of Buddha, Dr. Ambedkar, Periyar E.V. Ramaswamy, Savitribhai Phule and Karl Marx . Vennila and her husband (right), and their two sons converted to Buddhism last year
PHOTO • Ablaz Mohammed Schemnad

وینیلا کے نئے گھر (بائیں) کے باہر بدھ، امبیڈکر، ای وی راما سوامی پیریار، ساوتری بائی پھُلے اور کارل مارکس کی تصویریں لگی ہیں۔ وینیلا اور ان کے شوہر (دائیں) نے پچھلے سال اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ بودھ مذہب اختیار کر لیا

Vennila with women in her self-help group, Magizhchi Magalir Peravai
PHOTO • Ablaz Mohammed Schemnad
Vennila with women in her self-help group, Magizhchi Magalir Peravai
PHOTO • Ablaz Mohammed Schemnad

وینیلا اپنے سیلف ہیلپ گروپ ’مگی ڈچی مگلیر پیر وَئی‘ کی خواتین کے ساتھ

سریش جب ڈرائیونگ نہیں کر رہے ہوتے ہیں، تب جے بھیم فاؤنڈیشن کا کام کرتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ۲۰۱۲ میں فاؤنڈیشن کے ۲۰ رکن تھے اور اب ۱۵۰ ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’’ہمارے زیادہ تر ممبران بھی مہاجر ہیں۔ وہ ڈرائیونگ کرتے ہیں اور ریلوے میں کام کرتے ہیں، لیکن ریلیوں میں شامل ہوتے ہیں۔‘‘

وینیلا نے ۹ویں کلاس تک پڑھائی کی تھی اور پھر روزی روٹی کمانے کے لیے انہیں پڑھائی چھوڑنی پڑی۔ وہ بتاتی ہیں کہ باورچی کا کام کرتے ہوئے اور ایک آفس میں کام کرنے کے دوران انہوں نے انگریزی بولنا سیکھ لیا۔ سال ۲۰۱۶ میں، وینیلا اور علاقے کی کچھ دیگر خواتین نے مل کر سیلف ہیلپ گروپ کی شروعات کی، جسے وہ ’مگی ڈچی مگلیر پیر وَئی‘ کہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے، ’’یہاں ہم عورتوں کو خود کے لیے زیادہ وقت نہیں ملتا ہے، اس لیے خواتین کے اس گروپ کے ذریعے ہم کچھ پروگرام منعقد کرتے ہیں اور ساتھ میں فلم دیکھنے جاتے ہیں۔‘‘ لاک ڈاؤن کے دوران وینیلا کے رابطوں کی مدد سے، سیلف ہیلپ گروپ نے دھاراوی کے لوگوں کو کھانا، کیرانے کا سامان، اور چھوٹی مالی مدد فراہم کرائی۔

وہ مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ تمل میں مگی ڈچی کا مطلب ’خوشی‘ ہوتا ہے۔ ’’عورتوں پر ہمیشہ ظلم ہوتا رہا ہے اور وہ اپنے گھروں میں مایوسی کی زندگی بسر کر رہی ہوتی ہیں۔ ہم نے ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا ہے جہاں ہم سب ایک دوسرے سے خوشی خوشی بات کرتے ہیں۔‘‘

Vennila (white kurta), her husband Suresh (in white shirt behind her), and Suresh’s younger brother Raja Kutty along with many others are responsible for organising the rally
PHOTO • Ablaz Mohammed Schemnad

وینیلا (سفید کرتے میں)، ان کے شوہر سریش (سفید قمیض میں ان کے پیچھے)، اور سریش کے چھوٹے بھائی راجا کُٹی اس ریلی کے منتظمین میں شامل ہیں

Aran (white tee-shirt) plays the parai (percussion) instrument for the rally
PHOTO • Ablaz Mohammed Schemnad

ارَن (سفید ٹی شرٹ میں) ریلی میں پرائی بجاتا ہے

The rally starts from Periyar Chowk and ends at the Ambedkar statue inside the compound of Ganeshan Kvil. The one and a half kilometre distance is covered within two hours
PHOTO • Ablaz Mohammed Schemnad

ریلی پیریار چوک سے شروع ہوتی ہے اور گنیشن کووِل کے احاطہ میں نصب امبیڈکر کی مورتی پر جا کر ختم ہوتی ہے۔ تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کا یہ فاصلہ دو گھنٹے میں طے ہوتا ہے

Blue flags with 'Jai Bhim' written on them are seen everywhere during the rally
PHOTO • Ablaz Mohammed Schemnad

ریلی کے دوران ہر جگہ نیلے جھنڈے نظر آتے ہیں، جن پر ’جے بھیم‘ لکھا ہے

Vennila (white kurta) raises slogans as they march. Suresh’s younger brother, Raja Kutti, (white shirt and beard) marches next to her. The beating of the parai and slogans add spirit to the rally
PHOTO • Ablaz Mohammed Schemnad

وینیلا (سفید کرتے میں) ریلی میں نعرے لگاتی ہیں۔ سریش کے چھوٹے بھائی راجا کٹی (سفید قمیض اور داڑھی میں) ان کے بغل میں چل رہے ہیں۔ پرائی کی آواز اور نعرے، ریلی میں جان پھونک دیتے ہیں

Raja Kutty Raja (white shirt and beard) and Nithyanand Palani (black shirt) are key organisers of the rally
PHOTO • Ablaz Mohammed Schemnad

راجا کُٹّی راجو (سفید قمیض میں) اور نتیانند پلانی (کالی شرٹ میں) ریلی کے بنیادی منتظمین میں سے ہیں

Tamil rapper Arivarasu Kalainesan, popularly known as Arivu, was present throughout the rally. He sang songs and rapped at the end of the rally
PHOTO • Ablaz Mohammed Schemnad

اریوو کے نام سے مشہور تمل ریپر اریورسو کلئی نیسن بھی ریلی کے دوران موجود تھے۔ ریلی کے خاتمہ پر انہوں نے گیت گائے اور رَیپ کیا

Towards the end of the rally, some of the participants go to the top of the Ambedkar statue and put a garland as a mark of respect
PHOTO • Ablaz Mohammed Schemnad

ریلی کے اختتام پر کچھ لوگ امبیڈکر کے مجسمہ کے پاس جاتے ہیں اور پورے احترام سے پھولوں کی مالا پہناتے ہیں

مترجم: شفیق عالم

Student Reporter : Ablaz Mohammed Schemnad

அல்பாஸ் முகமது ஷீம்நாட், ஹைதராபாத்தில் உள்ள டாடா இன்ஸ்டிடியூட் ஆஃப் சோஷியல் சயன்ஸஸ் கல்வி நிறுவனத்தில் வளர்ச்சி ஆய்வுத் துறையில் பட்டமேற்படிப்பு படிக்கிறார். பாரியில் 2022ம் ஆண்டு பயிற்சிப் பணியில் இருந்தபோது இந்தச் செய்தியை வழங்கினார்

Other stories by Ablaz Mohammed Schemnad
Editor : Riya Behl

ரியா பெல், பாலினம் மற்றும் கல்வி சார்ந்து எழுதும் ஒரு பல்லூடக பத்திரிகையாளர். பாரியின் முன்னாள் மூத்த உதவி ஆசிரியராக இருந்த அவர், வகுப்பறைகளுக்குள் பாரியை கொண்டு செல்ல, மாணவர்கள் மற்றும் கல்வியாளர்களுடன் இணைந்து பணியாற்றுகிறார்.

Other stories by Riya Behl
Photo Editor : Binaifer Bharucha

பினாஃபர் பருச்சா மும்பையை தளமாகக் கொண்ட பகுதி நேரப் புகைப்படக் கலைஞர். PARI-ன் புகைப்பட ஆசிரியராகவும் உள்ளார்.

Other stories by Binaifer Bharucha
Translator : Shafique Alam

Shafique Alam is a Patna based freelance journalist, translator and editor of books and journals. Before becoming a full-time freelancer, he has worked as a copy-editor of books and journals for top-notched international publishers, and also worked as a journalist for various Delhi-based news magazines and media platforms. He translates stuff interchangeably in English, Hindi and Urdu.

Other stories by Shafique Alam