پورا سوشل میڈیا آکسیجن، ہاسپیٹل بیڈ، اور ضروری دواؤں کی مانگوں والی پوسٹوں، کہانیوں، اور پیغامات سے بھرا ہوا تھا۔ میرا فون بھی لگاتار بج رہا تھا۔ ایک پیغام ملا، ’آکسیجن کی فوراً ضرورت ہے‘۔ اتوار کی صبح تقریباً ۹ بجے ایک قریبی دوست کا فون آیا۔ اس کے دوست کے والد کووڈ۔۱۹ سے بری طرح متاثر تھے اور انہیں کسی بھی اسپتال میں بیڈ نہیں مل رہا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب ہندوستان میں کورونا کے یومیہ معاملے بڑھ کر ۳ لاکھ کو پار کرنے لگے تھے۔ میں نے بھی اپنے شناساؤں کو فون کرنے کی کوشش کی، لیکن سب کچھ بیکار ثابت ہو رہا تھا۔ ایسی مشکلوں کے درمیان، میں اس معاملے کے بارے میں بھول گیا۔ کچھ دن بعد میرے دوست نے مجھے فون کرکے بتایا، ’’میرے دوست کے والد... گزر گئے۔‘‘

گزشتہ ۱۷ اپریل کو ان کا آکسیجن لیول ۵۷ فیصد کی جان لیوا سطح تک گر گیا (عام طور پر ۹۲-۹۰ سے نیچے آنے پر ہی اسپتال میں داخل کرانے کی بات کہی جاتی ہے)۔ اگلے کچھ گھنٹوں کے اندر یہ گرکر ۳۱ تک آ گیا اور انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ انہوں نے خود اپنی بگڑتی حالت کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔ ان کا آخری ٹویٹ تھا: ’’میری آکسیجن ۳۱ ہے۔ کیا کوئی میری مدد کرے گا۔؟‘‘

ہر دن پچھلے دن سے کہیں زیادہ ایس او ایس پیغام۔ زیادہ ٹویٹ، زیادہ کال۔ ایک پوسٹ لکھی جاتی ہے: ’’ہاسپیٹل بیڈ کی ضرورت ہے،‘‘ لیکن اگلے دن اپ ڈیٹ ملتا ہے – ’’مریض کی موت ہو گئی ہے۔‘‘

ایک دوست جسے میں کبھی نہیں ملا، کبھی بات نہیں کی یا اسے جانتا نہیں تھا؛ کسی اور ملک کا دوست، جو دوسری زبان بولتا ہے، سانس نہیں لے پاتا، کہیں مر گیا ہے، اور اب کسی انجان چتا میں جل رہا ہے۔

The country is ablaze with a thousand bonfires of human lives. A poem about the pandemic

چتا

میرا دل روتا ہے، پیارے دوست،
موت کی سفید چادر اوڑھے،
لاشوں کے انبار کے درمیان اکیلے ہو،
مجھے معلوم ہے، تم ڈر رہے ہو۔

میرا دل روتا ہے، پیارے دوست
سورج ڈوب رہا ہے،
اور تم پر ایک خونی شام برستی ہے،
مجھے معلوم ہے، تم ڈر رہے ہو۔

ان کے درمیان پڑے ہو جنہیں تم نہیں جانتے،
جنہیں تم نہیں جانتے ان کے ساتھ جل رہے ہو،
آخری سفر بھی تمہارا اجنبیوں کے ساتھ رہا۔
مجھے معلوم ہے، تم ڈر رہے ہو۔

میرا دل روتا ہے، پیارے دوست،
جیسے ایک گھڑی سانس کی خاطر روئے تم،
سفید دیواروں سے گھرے اُس ہال میں،
مجھے معلوم ہے، تم ڈر رہے تھے۔

جب آخری بار، آنسو کی دو بوند
تمہارے چہرے پر ٹپکی؛
آخری اُن لمحات میں،
تم نے دیکھے اپنی ماں کے بے بس آنسو،
مجھے معلوم ہے، تم ڈر رہے تھے۔

سائرن چیخ رہے ہیں،
مائیں رو رہی ہیں،
چتائیں جل رہی ہیں۔

میرا کہنا کیا صحیح ہوگا
’’ڈرو مت!‘‘
کیا صحیح ہوگا میرا کہنا،
’’ڈرو مت!‘‘

میرا دل روتا ہے، پیارے دوست

مترجم: محمد قمر تبریز

Poems and Text : Gokul G.K.

கோகுல் ஜி.கே. கேரளாவின் திருவனந்தபுரத்தைச் சேர்ந்த ஒரு சுயாதீன பத்திரிகையாளர்.

Other stories by Gokul G.K.
Painting : Antara Raman

அந்தரா ராமன் ஓவியராகவும் வலைதள வடிவமைப்பாளராகவும் இருக்கிறார். சமூக முறைகல் மற்றும் புராண பிம்பங்களில் ஆர்வம் கொண்டவர். பெங்களூருவின் கலை, வடிவமைப்பு மற்றும் தொழில்நுட்பத்துக்கான சிருஷ்டி நிறுவனத்தின் பட்டதாரி. ஓவியமும் கதைசொல்லல் உலகமும் ஒன்றுக்கொன்று இயைந்தது என நம்புகிறார்.

Other stories by Antara Raman
Translator : Qamar Siddique

கமார் சித்திக்கி, பாரியில் உருது மொழிபெயர்ப்பு ஆசிரியராக இருக்கிறார். அவர் தில்லியை சார்ந்த பத்திரிகையாளர் ஆவார்.

Other stories by Qamar Siddique