منتظمین کے ذریعے بجواسن میں لگائے گئے کیمپ میں کئی ریاستوں کے کسان، ۲۸ نومبر کو پہنچنے لگے۔ یہ شہر کے کئی کیمپوں میں سے ایک تھا۔ یہاں جمع ہوئے ہزاروں لوگوں نے، ۲۹ نومبر کو رام لیلا میدان کے لیے مارچ نکالا۔ دونوں دنوں کی تصویریں:

PHOTO • Sanket Jain

گروپ لیڈر کسانوں کو مارچ کے دوران برتے جانے والے احتیاط کی ہدایت اور ایمرجنسی کے لیے رابطہ نمبر دے رہے ہیں

PHOTO • Sanket Jain

راجستھان کے ناگور ضلع اور بلاک کے کسان بات کر رہے ہیں کہ کیسے بورویل کے کھارے پانی نے ان کے کھیتوں اور فصلوں کو برباد کر دیا ہے۔ ’’ہم سال میں صرف چار مہینے، برسات کے موسم میں ہی کھیتی کر سکتے ہیں، باقی وقت ہمیں دیگر گاؤوں میں مزدوروں اور زرعی مزدوروں کے طور پر کام کرنا پڑتا ہے،‘‘ وہ کہتے ہیں۔ ناگور تحصیل کے جودھیاسی گاؤں کے ۷۵ سالہ کسان، سُردھن سنگھ کہتے ہیں، ’’کوئی بھی مجھے مزدور اور زرعی مزدور کے طور پر کام پر نہیں رکھنا چاہتا کیوں کہ میں بوڑھا ہوں۔ اب میں صرف یہی کر سکتا ہوں کہ احتجاج کروں اور اپنی پریشانیاں بتاؤں۔‘‘

PHOTO • Sanket Jain

راجستھان کے ناگور ضلع کے کسان روایتی موسیقی پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

PHOTO • Sanket Jain

مارچ میں حصہ لینے کے لیے بہت سے بچے بھی اپنے والدین کے ساتھ آئے ہیں۔

PHOTO • Sanket Jain

مغربی بنگال کے دیہی کسان رام لیلا میدان کی جانب کوچ کر رہے ہیں۔

PHOTO • Sanket Jain

جنوبی پرگنہ کے جے نگر-دوئم بلاک کے سونا ٹیکری گاؤں کی ۲۲ سالہ رِنکو ہلدر کو بچپن میں پولیو ہو گیا تھا۔ اپنے زرعی کنبہ کے لیے لڑنے کو پر عزم، وہ کہتی ہیں، ’’میں پوری طرح سے کسانوں کی حمایت کرتی ہوں۔ میں اتنی دور سے دہلی اس لیے آئی ہو تاکہ سرکار ہماری حالت پر دھیان دے۔ حشرہ کش دواؤں اور بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، لیکن پیداوار اچھی ہونے پر بھی ہمیں کوئی فائدہ نہیں ملتا ہے۔ کولکاتا میں آپ پیداوار [دھان] کو اونچی قیمت پر خریدتے ہیں، لیکن گاؤں میں ہمیں زیادہ قیمت نہیں ملتی ہے۔‘‘

PHOTO • Sanket Jain

مغربی بنگال کا ایک کسان مارچ کے دوران روایتی گانا گا رہا ہے۔

PHOTO • Sanket Jain

ہریانہ کے میوات ضلع کے تاؤرو بلاک کے کسان بجلی کی ناقص سپلائی کے بارے میں شکایت کر رہے ہیں، جو ان کے کھیتوں میں دن میں صرف چھ گھنٹے، رات کے ۱۱ بجے سے صبح کے ۵ بجے تک رہتی ہے۔ وہ سوال کرتے ہیں، ’’کسان رات میں ۱۱ بجے اپنے پودوں کو پانی بھلا کیسے دے گا؟‘‘

PHOTO • Sanket Jain

بجواسن کیمپ سے ۱۰ کلومیٹر تک چلنے کے بعد ایک کسان سڑک پر آرام کر رہا ہے۔

PHOTO • Sanket Jain

مہاراشٹر کے کولہا پور ضلع کے شیرول تعلقہ کے جنبھالی گاؤں کے ایک کسان، ۷۵ سالہ نارائن بھاؤ گایکواڑ اپنی بانسری بجاتے ہوئے۔

PHOTO • Sanket Jain

مہاراشٹر کے پال گھر ضلع کے آدیواسی کسانوں کا ایک گروپ رام لیلا میدان میں روایتی گانے گا رہا ہے۔

PHOTO • Sanket Jain

رام لیلا میدان میں ریاست وار لگائے گئے ٹینٹ میں آرام کرتے کسان۔

PHOTO • Sanket Jain

میدان میں، دیر شام اسٹیج پر ہو رہی پیشکش کو دیکھتے ہوئے۔

(مترجم: ڈاکٹر محمد قمر تبریز)

Sanket Jain

சங்கேத் ஜெயின் மகாராஷ்டிரா மாநிலம் கோலாப்பூரில் உள்ள பத்திரிகையாளர். அவர் 2022ம் ஆண்டில் PARI மூத்த மானியப் பணியாளராக இருக்கிறார். 2019-ல் PARI-ன் மானியப் பணியில் இணைந்தார்.

Other stories by Sanket Jain
Translator : Qamar Siddique

கமார் சித்திக்கி, பாரியில் உருது மொழிபெயர்ப்பு ஆசிரியராக இருக்கிறார். அவர் தில்லியை சார்ந்த பத்திரிகையாளர் ஆவார்.

Other stories by Qamar Siddique