ایڈیٹر کا نوٹ:

ہندوستانی بحریہ کے سابق سربراہ، ایڈمرل لکشمی نارائن رام داس نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے کسانوں کو یومِ جمہوریہ کی پریڈ نکالنے کی نہ صرف اجازت دیں بلکہ اس میں آسانیاں بھی پیدا کریں۔ سرکار کے ساتھ ساتھ احتجاج کرنے والے کسانوں کو دیے گئے اس ویڈیو پیغام میں، وہ حالیہ غیر مقبول زرعی قوانین کو ختم کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ اور کسانوں سے کہتے ہیں کہ وہ تبھی گھر واپس جائیں ’’جب سرکار تینوں متنازع قوانین کو منسوخ کرنے کے لیے راضی ہو جائے۔‘‘

ملک کو بیدار کرنے کے لیے احتجاجیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، مسلح افواج کی اس انتہائی باوقار اور معروف شخصیت کا کہنا ہے: ’’آپ نے اس جما دینے والی ٹھنڈ اور مشکل حالات میں اتنے ہفتوں تک بے مثال شائستگی کا مظاہرہ کیا ہے اور امن کو برقرار رکھا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ امن اور عدم تشدد کی راہ پر چلتے رہیں گے۔‘‘

ویڈیو دیکھیں: ایڈمرل رام داس – ’آپ نے پورے ملک کو بیدار کر دیا ہے‘

مترجم: محمد قمر تبریز

Admiral Laxminarayan Ramdas

Admiral Laxminarayan Ramdas is a former Chief of Naval Staff and a recipient of the Vir Chakra.

Other stories by Admiral Laxminarayan Ramdas
Translator : Qamar Siddique

கமார் சித்திக்கி, பாரியில் உருது மொழிபெயர்ப்பு ஆசிரியராக இருக்கிறார். அவர் தில்லியை சார்ந்த பத்திரிகையாளர் ஆவார்.

Other stories by Qamar Siddique