وٹھوبا یادو، ستارا ضلع کے مان تعلقہ میں واقع مہسوَڈ شہر میں بکریوں کے بازار میں بیٹھے ہیں اور اپنی بکری اور اس کے ایک مہینہ کے بچے کو بیچنے کے لیے کسی خریدار کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ اپنے جانوروں کے ساتھ ایک شیئرنگ جیپ میں بیٹھ کر صبح ۷ بجے ہی یہاں پہنچ گئے تھے اور اب صبح کے ساڑھے ۱۰ بج چکے ہیں۔

دودھ پلانے والی بکری کی قیمت یہاں پر تقریباً ۷۰۰۰ روپے سے ۸۰۰۰ روپے تک ہے، لیکن ۱۶ کلومیٹر دور واقع ولئی گاؤں سے آئے ۸۰ سالہ یادو اپنی بکری کو ۳۰۰۰ روپے تک میں بیچنے کو تیار ہیں۔ پھر بھی، اس بکری کو خریدنے والا ابھی تک کوئی نہیں ملا ہے۔ وٹھوبا یادو بڑی مایوسی سے کہتے ہیں، ’’مجھے کوئی خریدار نہیں ملا۔ کسی نے میرے پاس آ کر اس کی قیمت تک نہیں پوچھی۔‘‘ اب وہ تیزی سے اپنے گاؤں کی طرف جا رہی جیپ کو پکڑنے جا رہے ہیں۔

Old man with goats.
PHOTO • Binaifer Bharucha
Trucks, Goats all around
PHOTO • Binaifer Bharucha

بائیں: پوری طرح سے مایوس ہو چکے وٹھوبا یادو کہتے ہیں، ’مجھے کوئی خریدار نہیں ملا‘۔ درمیان میں: یہاں کے مویشی فروش اور تاجر اپنی بھیڑ بکریوں کو لانے لے جانے کے لیے ٹیمپو یا جیپ کا استعمال کرتے ہیں۔ اوپر کا کور فوٹو: مہسوَڈ بازار میں انتظار کرتے دیگر مویشی فروش

اس علاقے میں سال ۲۰۱۷ سے ہی سوکھا (قحط) پڑ رہا ہے، اس لیے وٹھوبا یادو (جن کا تعلق مانگ دلت کمیونٹی سے ہے) جیسے لوگوں کے لیے بھیڑ بکریاں پالنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ بکروں کو تو گوشت کے لیے بیچا جا سکتا ہے، لیکن بکریوں کو لوگ عام طور پر پالنے کے لیے خریدتے ہیں۔ مگر اب، چارے اور پانی کی سخت قلت کی وجہ سے انہیں کوئی نہیں خریدنا چاہتا۔

وٹھوبا یادو جیسے بے زمین لوگوں کے لیے آمدنی کا واحد ذریعہ یہی بکریاں ہیں۔ مشکل گھڑی میں یہ بکریاں ان کے لیے ’بیمہ‘ کا بھی کام کرتی ہیں، لیکن اب ان سے کوئی کمائی نہیں ہو رہی ہے۔

مترجم: محمد قمر تبریز

Medha Kale

மேதா காலே, மும்பையில் வசிக்கிறார், பெண்கள் மற்றும் நல்வாழ்வு தொடர்பான விவகாரங்களில் எழுதுகிறார். PARIஇல் இவரும் ஒரு மொழிபெயர்ப்பாளர். தொடர்புக்கு [email protected]

Other stories by Medha Kale
Translator : Qamar Siddique

கமார் சித்திக்கி, பாரியில் உருது மொழிபெயர்ப்பு ஆசிரியராக இருக்கிறார். அவர் தில்லியை சார்ந்த பத்திரிகையாளர் ஆவார்.

Other stories by Qamar Siddique