’’پانی لے لو! پانی!‘‘ لیکن ٹھہریے، پانی بھرنے کے اپنے خالی برتنوں کو لانے کے لیے مت دوڑ پڑئیے۔ یہ پانی کا ٹینکر بہت چھوٹا ہے جسے پلاسٹک کی بوتل، ربڑ کی ایک پرانی چپل، پلاسٹک کے چھوٹے پائپ اور لکڑی کی تیلیوں سے بنایا گیا ہے، اور اس ٹینکر میں بمشکل ایک گلاس پانی ہی بھرا جا سکتا ہے۔
بلویر سنگھ، بھوانی سنگھ، کیلاش کنور اور موتی سنگھ – ساونٹا کے ۵ سال سے لے کر ۱۳ سال کے بچوں نے یہ کھلونا اُن پانی کے ٹینکروں کو دیکھ کر بنایا ہے جو ہفتہ میں دو بار ان کے علاقہ میں آتے ہیں اور جسے دیکھ کر راجستھان کے مشرقی کنارے کے گاؤں میں رہنے والے ان کے والدین اور گاؤں کے لوگ خوشی سے جھومنے لگتے ہیں۔








