PHOTO • Sapana Jaiswal

تقریباً ۲۱ سالہ مہاجر مزدور محمد وابلو ۳۰ منزل تک چڑھ جاتے ہیں، اور اب انہیں اونچائی سے ڈر بھی نہیں لگتا ہے۔ وہ کہتے ہیں، ’جب میں چھوٹا تھا تب مجھے ڈر لگتا تھا، لیکن اب نہیں لگتا۔‘ وابلو، مغربی بنگال کے مالدہ ضلع سے ہیں، جو ریاست کے سب سے غریب ضلعوں میں سے ایک ہے

PHOTO • Sapana Jaiswal

وابلو، بابل شیخ اور منیرل سیٹھ ایک ہی گروپ کا حصہ ہیں – جس کے کچھ رکن تو محض ۱۷ سال کے ہیں۔ اس گروپ کے مزدور ممبئی کے مضافاتی علاقے میں عمارتوں کی تعمیر کا کام کرتے ہیں۔ انہیں ایک دن میں ۴۰۰ روپے سے ۶۰۰ روپے کی اجرت ملتی ہے

PHOTO • Sapana Jaiswal

ممبئی کے گورے گاؤں ایسٹ علاقے میں واقع ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں کام جاری ہے

PHOTO • Sapana Jaiswal

وہ پاس کی جھگی بستی میں ایک کرایے کے کمرے میں رہتے ہیں، جس کا کرایہ آپس میں بانٹ لیتے ہیں۔ کالج کی پڑھائی چھوٹنے کے بعد، فیملی کا پیٹ پالنے کے لیے وہ کام کی تلاش میں جب آئے تھے، تب سے یہیں رہتے آ رہے ہیں

PHOTO • Sapana Jaiswal

تقریباً ۲۷ سال کے محمد بابل شیخ کہتے ہیں، ’ہم سات بھائی اور دو بہنیں ہیں۔ بڑے بھائی کام پر جاتے ہیں، تاکہ چھوٹے بھائی بہن اسکول جا سکیں۔‘ ان کے والدین بوڑھے ہو چکے ہیں اور بیمار رہتے ہیں۔ سات بھائیوں میں سے صرف دو ہی گھر پر رہتے ہیں؛ دیگر سبھی نے گھر چھوڑ دیا ہے اور مختلف شہروں میں محنت مزدوری کرتے ہیں

PHOTO • Sapana Jaiswal

وابلو کہتے ہیں، ’ہم جب کام کرتے ہیں، تبھی اپنا پیٹ بھر پاتے ہیں، ورنہ بھوکے رہنا پڑتا ہے‘

PHOTO • Sapana Jaiswal

اونچی عمارتوں کو پینٹ کرنے کا کام جوکھم سے بھرا ہوتا ہے۔ اونچائی پر بندھے مچان سے پھسلنے پر جان جانے کا خطرہ منڈلاتا رہتا ہے۔ ان کے کپڑے زہریلے کیمیکل والے پینٹ میں بھیگے ہوئے ہیں۔ وہ کئی دنوں تک کام کے وقت ایک ہی کپڑے کا استعمال کرتے ہیں، تاکہ کپڑے کا دوسرا سیٹ خراب نہ ہو۔ اس کی وجہ سے کئی دنوں تک وہ زہریلے مادوں کے رابطے میں رہتے ہیں

PHOTO • Sapana Jaiswal

تقریباً ۲۲ سال کے محمد منیرل سیٹھ بھی مالدہ ضلع سے ہیں اور ۱۷ سال کی عمر میں اسکول کی پڑھائی چھوٹنے کے بعد سے مزدور کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ حالانکہ، وہ بات کرنے سے کتراتے ہیں

PHOTO • Sapana Jaiswal

اپنی کمائی کا کچھ حصہ کھانے اور کرایے پر خرچ کرنے کے بعد، یہ نوجوان مہاجر مزدور بچت کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہر مہینے اپنی اپنی فیملی کو پیسے بھیجتے ہیں

مترجم: محمد قمر تبریز

Translator : Qamar Siddique

ਕਮਾਰ ਸਦੀਕੀ, ਪੀਪਲਜ਼ ਆਰਕਾਈਵ ਆਫ਼ ਰੂਰਲ ਇੰਡੀਆ ਵਿਖੇ ਉਰਦੂ ਅਨੁਵਾਦ ਦੇ ਸੰਪਾਦਕ ਹਨ। ਉਹ ਦਿੱਲੀ ਸਥਿਤ ਪੱਤਰਕਾਰ ਹਨ।

Other stories by Qamar Siddique