’’مجھے نہیں معلوم، ان جنگلوں میں ہماری کتنی نسلوں نے اپنی زندگی گزاری ہے،‘‘ مستو (وہ اپنا نام بس یہی بتاتے ہیں) کہتے ہیں۔ ون گوجر برادری سے تعلق رکھنے والا یہ چرواہا فی الحال سہارنپور ضلع کے شاکمبھری رینج میں پڑنے والے بیہٹ گاؤں میں رہ رہا ہے۔

ون گوجر، خانہ بدوش مویشی پروروں کی برادری کا ایک حصہ ہیں جو موسم کے لحاظ سے شمالی ہندوستان کے میدانی علاقوں سے لے کر ہمالیہ کے کوہستانی سلسلوں کے درمیان گھومتے رہتے ہیں۔ مستو اور ان کا گروپ فی الحال اتر کاشی ضلع کے بُگیالوں تک پہنچنے کے لیے اتراکھنڈ اور اتر پردیش کی سرحد پر واقع شیوالک رینج سے ہو کر گزر رہا ہے۔ سردی کا موسم شروع ہونے سے پہلے وہ دوبارہ شیوالک لوٹ آئیں گے۔

حقوق جنگلات قانون (ایف آر اے) ۲۰۱۶ ، جنگل میں رہنے والے لوگوں یا اپنے معاش کے لیے جنگلات پر منحصر لوگوں کی سلامتی کو یقینی بناتا ہے۔ یہ قانون ان برادریوں اور جنگل کے دیگر روایتی باشندوں کے حقوق کو تسلیم کرتا ہے اور ان کے معاش کے لیے جنگلاتی وسائل کے استعمال کی اجازت دیتا ہے۔ لیکن اس کے بعد بھی، ون گوجروں کے لیے ان حقوق تک رسائی حاصل کر پانا ناممکن ہے جو قانون کے ذریعے انہیں دیے گئے ہیں۔

ماحولیاتی بحران سے پیدا ہوئے اسباب کی وجہ سے جنگلوں کی حالت مزید بدتر ہوئی ہے۔ سوسائٹی فار پروموشن آف ہمالین انڈیجینس ایکٹیوٹیز کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر، مُنیش شرما کہتے ہیں، ’’پہاڑوں کے حیاتیاتی نظام میں تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ غیر خوردنی نباتات میں تیزی سے اضافہ کے ساتھ ساتھ چراگاہوں کی دستیابی میں کمی آتی جا رہی ہے۔‘‘

سہن بی بی فکرمند لہجے میں کہتی ہیں، ’’جنگل جب ختم ہو جائیں گے، تب ہم اپنے مویشیوں کا پیٹ کیسے بھریں گے؟‘‘ وہ بھی اپنے بیٹے غلام نبی کے ساتھ مستو کے گروپ میں شامل ہیں اور اتراکھنڈ جا رہی ہیں۔

یہ فلم اس خانہ بدوش برادری کی نقل مکانی کو بیان کرتی ہے اور اس سفر میں ان کے سامنے ہر سال آنے والے مسائل کو پیش کرتی ہے۔

ویڈیو دیکھیں: ’جنگل اور سڑک کے درمیان پھنسے ون گوجر‘

Shashwati Talukdar

ਸ਼ਾਸ਼ਵਤੀ ਤਾਲੁਕਦਾਰ ਇੱਕ ਫ਼ਿਲਮ-ਮੇਕਰ ਹਨ ਜੋ ਫਿਕਸ਼ ਤੇ ਐਕਸਪੈਰੀਮੈਂਟਲ ਫ਼ਿਲਮਾਂ ਨੂੰ ਲੈ ਕੇ ਡਾਕਿਊਮੈਂਟਰੀ ਬਣਾਉਂਦੀ ਹਨ। ਦੁਨੀਆ ਭਰ ਦੇ ਤਿਓਹਾਰਾਂ ਤੇ ਗੈਲਰੀਆਂ ਮੌਕੇ ਉਨ੍ਹਾਂ ਦੀ ਫ਼ਿਲਮਾਂ ਦਿਖਾਈਆਂ ਜਾਂਦੀਆਂ ਹਨ।

Other stories by Shashwati Talukdar
Text Editor : Archana Shukla

ਅਰਚਨਾ ਸ਼ੁਕਲਾ ਪੀਪਲਜ਼ ਆਰਕਾਈਵ ਆਫ਼ ਰੂਰਲ ਇੰਡੀਆ ਵਿਖੇ ਕੰਟੈਂਟ ਸੰਪਾਦਕ ਹਨ। ਉਹ ਪ੍ਰਕਾਸ਼ਨ ਟੀਮ ਨਾਲ਼ ਕਰਦੇ ਹਨ।

Other stories by Archana Shukla
Translator : Qamar Siddique

ਕਮਾਰ ਸਦੀਕੀ, ਪੀਪਲਜ਼ ਆਰਕਾਈਵ ਆਫ਼ ਰੂਰਲ ਇੰਡੀਆ ਵਿਖੇ ਉਰਦੂ ਅਨੁਵਾਦ ਦੇ ਸੰਪਾਦਕ ਹਨ। ਉਹ ਦਿੱਲੀ ਸਥਿਤ ਪੱਤਰਕਾਰ ਹਨ।

Other stories by Qamar Siddique