بڑے بڑے شہروں سے اپنے گھروں کی طرف کوچ کرنے والے مہاجر مزدوروں کی تصویریں پورے میڈیا میں چھائی ہوئی ہیں۔ لیکن، چھوٹے شہروں اور دور دراز کے دیہاتوں کے نامہ نگار بھی گھر لوٹ رہے مزدوروں کی پریشانیوں کو اجاگر کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ بلاس پور کے ایک سینئر فوٹو جرنلسٹ ستیہ پرکاش پانڈے ان لوگوں میں سے ایک ہیں، جو ان مہاجرین کو کور کر رہے ہیں، جو پیدل ہی کافی لمبی دوری طے کرتے ہوئے اپنے گھر کی طرف آ رہے ہیں۔ اس رپورٹ میں استعمال کی گئی ان کی اس فوٹو میں چھتیس گڑھ کے رائے پور سے جھارکھنڈ کے گڑھوا ضلع کے مختلف گاؤوں لوٹ رہے تقریباً ۵۰ مزدوروں کا ایک گروپ ہے۔

رائے پور اور گڑھوا کے درمیان کی دوری ۵۳۸ کلومیٹر ہے۔

’’وہ پیدل چل رہے تھے،‘‘ وہ بتاتے ہیں۔ ’’گزشتہ ۲-۳ دنوں میں وہ ۱۳۰ کلومیٹر (رائے پور اور بلاس پور کے درمیان کی دوری) پہلے ہی طے کر چکے تھے۔ اور انہیں لگ رہا تھا کہ اگلے ۲-۳ دنوں میں وہ اپنی منزل تک پہنچ جائیں گے۔‘‘ (ستیہ پرکاش کے ایک فیس بک پوسٹ نے ان کے بحران کی طرف لوگوں کی توجہ مبذول کرائی، پھر ردِ عمل ظاہر کرنے والے کارکنوں نے ضلع انتظامیہ سے رابطہ کرکے ان مزدوروں کے لیے امبیکاپور سے آگے کے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کے لیے کہا۔ وہ گھر جانے کے لیے پرعزم تھے، بھلے ہی انہیں پیدل ہی کیوں نہ سفر کرنا پڑے)۔

جیسا کہ گھر لوٹنے والے مزدوروں میں سے ایک، رفیق میاں نے ان سے کہا: ’’غریبی اس ملک میں ایک عذاب ہے، سر۔‘‘

کور فوٹو: ستیہ پرکاش پانڈے بلاس پور کے سینئر صحافی اور وائلڈ لائف فوٹوگرافر ہیں۔

PHOTO • Satyaprakash Pandey

’انہوں نے ۲-۳ دنوں میں ۱۳۰ کلومیٹر (رائے پور اور بلاس پور کے درمیان کی دوری) پہلے ہی طے کر لی تھی‘

(مترجم: ڈاکٹر محمد قمر تبریز)

Purusottam Thakur

ਪੁਰਸ਼ੋਤਮ ਠਾਕੁਰ 2015 ਤੋਂ ਪਾਰੀ ਫੈਲੋ ਹਨ। ਉਹ ਪੱਤਰਕਾਰ ਤੇ ਡਾਕਿਊਮੈਂਟਰੀ ਮੇਕਰ ਹਨ। ਮੌਜੂਦਾ ਸਮੇਂ, ਉਹ ਅਜ਼ੀਮ ਪ੍ਰੇਮਜੀ ਫਾਊਂਡੇਸ਼ਨ ਨਾਲ਼ ਜੁੜ ਕੇ ਕੰਮ ਕਰ ਰਹੇ ਹਨ ਤੇ ਸਮਾਜਿਕ ਬਦਲਾਅ ਦੇ ਮੁੱਦਿਆਂ 'ਤੇ ਕਹਾਣੀਆਂ ਲਿਖ ਰਹੇ ਹਨ।

Other stories by Purusottam Thakur
Translator : Qamar Siddique

ਕਮਾਰ ਸਦੀਕੀ, ਪੀਪਲਜ਼ ਆਰਕਾਈਵ ਆਫ਼ ਰੂਰਲ ਇੰਡੀਆ ਵਿਖੇ ਉਰਦੂ ਅਨੁਵਾਦ ਦੇ ਸੰਪਾਦਕ ਹਨ। ਉਹ ਦਿੱਲੀ ਸਥਿਤ ਪੱਤਰਕਾਰ ਹਨ।

Other stories by Qamar Siddique