آدیواسی علاقوں میں نام رکھنے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے۔ پہلے، جل (پانی)، جنگل، زمین، دن یا تاریخ یا آباء و اجداد سے جڑا کوئی نہ کوئی نام رکھا جاتا تھا۔ لیکن اپنے طریقے سے اپنا نام رکھنے کا یہ حق وقت کے ساتھ ان سے چھِن گیا۔ منظم مذاہب نے مذہب کی تبدیلی کے ساتھ ہی ان سے ان کا یہ بنیادی حق بھی چھین لیا ہے۔ ہر بار ان کا نام بدل دیا جاتا ہے۔ جب آدیواسی بچے شہر کے ماڈرن اسکول میں جاتے ہیں، تو منظم مذہب اپنے حساب سے ان کا نام رکھ دیتے ہیں۔ سرٹیفکیٹ میں ان کا نام جبراً بدل دیا جاتا ہے۔ اس طرح ان کی زبان، ان کے نام، ان کی ثقافت، ان کی پوری تاریخ کا دھیرے دھیرے قتل کر دیا جاتا ہے۔ اس قتل کو ایک خوبصورت نام دیا جاتا ہے۔ اس طرح نام بدلنے کے پیچھے پوری ایک سازش ہے۔ آج ہم اس زمین کو تلاش کر رہے ہیں، جس سے ہماری تاریخ جڑی ہے۔ وہ دن، تاریخ ڈھونڈ رہے ہیں جس پر ہمارا نام لکھا ہے۔


Ranchi, Jharkhand
|TUE, AUG 09, 2022
نام چھین لینے کی سازش
ہندوستان کی پہلی آدیواسی صدر کا یہ بیان کہ ’دروپدی میرا اصلی نام نہیں تھا‘، اس ملک کے آدیواسیوں، قدیم باشندوں کی دردناک تاریخی یادیں واپس لاتا ہے۔ انہوں نے جس درد کا اظہار کیا ہے اسے ایک شاعر کے ساتھ یہاں کے کئی آدیواسیوں نے شیئر کیا ہے
Poem and Text
Painting
Editor
Translator
یہ کس کا نام ہے؟
میں سوموار (پیر) کو پیدا ہوا
اس لیے سومرا کہلایا
میں منگل وار (منگل) کو پیدا ہوا
اس لیے منگل، منگر یا منگرا کہلایا
میں برہسپتی وار (جمعرات) کو پیدا ہوا
اس لیے بِرسا کہلایا
میں دن، تاریخ کی طرح
اپنے وقت کے سینے پر کھڑا تھا
پر وہ آئے اور انہوں نے میرا نام بدل دیا
وہ دن، تاریخیں سب مٹا دیں
جس سے میرا ہونا طے ہوتا تھا
اب میں رمیش، نریش اور مہیش ہوں
البرٹ، گلبرٹ یا الفریڈ ہوں
ہر اس دنیا کے نام میرے پاس ہیں
جس کی زمین سے میری کوئی وابستگی نہیں
جس کی تاریخ میری تاریخ نہیں
میں ان کی تاریخ کے اندر
اپنی تاریخ ڈھونڈ رہا ہوں
اور دیکھ رہا ہوں
دنیا کے ہر کونے میں، ہر جگہ
میرا ہی قتل عام ہے
اور ہر قتل کا کوئی نہ کوئی خوبصورت نام ہے۔
مترجم: محمد قمر تبریز
Want to republish this article? Please write to [email protected] with a cc to [email protected]
Donate to PARI
All donors will be entitled to tax exemptions under Section-80G of the Income Tax Act. Please double check your email address before submitting.
PARI - People's Archive of Rural India
ruralindiaonline.org
https://ruralindiaonline.org/articles/نام-چھین-لینے-کی-سازش

