چھتیس گڑھ بیگا سماج کے صدر، اتواری رام مچھیا بَیگا بتاتے ہیں، ’’ہم دشہرا ناچ [رقص] پیش کرنے جا رہے ہیں۔ یہ [رقص] دشرا [دسہرہ] کے وقت شروع ہوتا ہے اور تین چار مہینے تک، یعنی فروری اور مارچ تک چلتا ہے۔ دشرا منانے کے بعد، ہم اپنے بیگا ساتھیوں کے گاؤوں جاتے ہیں اور وہاں رات بھر ڈانس کرتے ہیں۔‘‘
عمر کی ساٹھویں دہائی میں چل رہے اتواری رام ایک ڈانسر اور کاشتکار ہیں، جو کبیر دھام ضلع کے پنڈریا بلاک میں واقع امانیا گاؤں میں رہتے ہیں۔ اپنے گروپ کے دیگر ممبران کے ساتھ اتواری رام، رائے پور آئے ہوئے ہیں، جہاں ریاست کی طرف سے قومی قبائلی ڈانس فیسٹیول کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
بیگا کمیونٹی، چھتیس گڑھ کے سات (۷) خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ (پی وی ٹی جی) میں سے ایک ہے۔ یہ لوگ مدھیہ پردیش میں بھی رہتے ہیں۔


