میری پیدائش بھیلوں کے وساوا خاندان میں نرمدا ضلع کے مہوپاڑہ گاؤں میں ہوئی تھی۔ میرا گاؤں مہاراشٹر کی سرحد (اُس وقت بامبے صوبہ کا حصہ) پر آباد اُن ۲۱ گاؤوں میں سے ایک تھا۔ مہا گجرات تحریک (۱۹۶۰-۱۹۵۶) کے بعد جب گجرات کا قیام زبان کی بنیاد پر ایک الگ ریاست کے طور پر ہوا، تو ہمارے اس گاؤں کو گجرات میں شامل کر لیا گیا تھا۔ اس لیے، میرے والدین مراٹھی جانتے اور بولتے تھے۔ تاپی اور نرمدا ندیوں کے درمیان کا علاقہ بھیل برادریوں کا گھر ہے، جو دیہوَلی بھیلی بولتے ہیں۔ تاپی کی دوسری طرف سے مہاراشٹر میں جلگاؤں تک لوگ، کسی نہ کسی شکل میں دیہولی بولتے ہیں اور ستپوڑا پہاڑیوں میں بسے گجرات کے مولگی اور دھاڑ گاؤں تک کے لوگ اس زبان کو بولتے ہیں۔ یہ گجرات اور مہاراشٹر کا ایک بڑا علاقہ ہے۔
میں دیہولی بھیلی میں لکھتا ہوں، اور جو لوگ ہمارے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ہیں وہ اکثر ہماری برادریوں کے ذریعے ہماری زبانوں کی پہچان کرتے ہیں۔ لہٰذا، کبھی کبھی وہ کہتے ہیں کہ میں وساوی میں لکھتا ہوں، کیوں کہ میری فیملی وساوا خاندان کی ہے۔ گجرات کے آدیواسی جو زبانیں بولتے ہیں، یہ انہی میں سے ایک ہے۔ گجرات کے ڈانگ میں بھیل، وارلی بولتے ہیں۔ علاقے کے اصلی باشندے، بھیل یہاں کونکن سے آئے ہیں اور وہ بھیلی بولتے ہیں۔ ولساڑ میں وہ وارلی اور ڈھوڈیا بولتے ہیں۔ ویارا اور سورت میں گامِت بولتے ہیں؛ اُچھّل کی طرف چودھری؛ نیزار میں وہ ماوچی بولتے ہیں؛ نیزار اور ساگبارہ کے درمیان بھیل، دیہولی بولتے ہیں۔ اسی طرح، آمبوڈی، کتھالی وساوی، تڑوی، ڈونگرا بھیلی، راٹھوی، پنچ محلی بھیلی، ڈونگری گراسیا بولیاں ہیں…
ہر زبان میں چھپے خزانے کا تصور کیجئے، جیسے ایک بیج میں چھپا پورا جنگل۔ اُن میں ادب کا ذخیرہ، علم کے ذرائع، عالمی منظرنامے جھانکتے ہیں۔ میں اپنی تحریر کے ذریعے اس خزانے کو درج کرنے اور دنیا کے سامنے لانے کے لیے کوشاں ہوں۔
आमुहूं बीयारो हाय, जोंगली
कोरोडों वरसाँ पेल्ला दाबाय गेयलें
आमाँ डायें तोरतीम
तुमुहूं भुल माँ क्याहा आमनेंहें तोरतीम डाटाआँ
जेहेंकी तोरती वादला री
वादला पाँयू री
खाडी दोर्या री रेहे, तेहेंकी
खुब लांबो वेहवार हाय आमाँ तोरती री
उगी जातेहें आमूं चाळ बोणीन
आखरीप, आमुहूं बीयारो हाय, जोंगली
आन बीयारो ता जोंगली ज वेराँ जोजे
तुमुहूं विचाराहा, इयाहांने पाँयुम बुडवी देजी
तुमुहूं नेंय जाआँ
आमाँ मूळबीयारो ज पाँय हाय
किडा, मोकडांहें राखीन
माहांही लोग पोची ज जातेहें
आखरीप, आमुहूं बीयारो हाय, जोंगली
आन बीयारो ता जोंगली ज वेराँ जोजे
तुमुहूं आमनेहें चाळ आखी सेकतेहें
आखाँ वेय ता पाँय नेत
डोगू बी आखी सेकतेहैं
हां, एहेकी ता तुमूं आखीत देदाहा
आम्नहें 'जोंगली'
आन ए ज आमाँ हाची ओळोख हाय
आखरीप, आमुहूं बीयारो हाय, जोंगली
आन बीवारो ता जोंगली ज वेराँ जोजे
पेन माँ पावुहूं, तुमुहूं जाँताहा का?
बीयारा से जुदा वेरुलू मोतलोब?
आँय फुचाँ होदुहूं
तुमुहूं पाँय नाहाँ ता काय हाय?
चाळ, डोगू नाँह ता बीजं काय हाय?
आँय जाँअहू
माँ सावालु तुमूं जोवाब आपी नेंय सेका
आखरीप, आमुहूं बीयारो हाय, जोंगली
आन बीयारो ता जोंगली ज वेराँ जोजे
ہم بیج ہیں جنگلی
کروڑوں سال پہلے دب
گئے تھے
ہمارے اجداد زمین میں
تم بھول مت کرنا ہمیں
زمین میں دبانے کی
جیسے زمین کا آسمان
سے
بادل کا بارش سے
ندی کا سمندر سے ہوتا
ہے، ویسے
بڑا لمبا رشتہ ہے
ہمارا زمین سے
اُگ جاتے ہیں ہم پیڑ
بن کر
آخر ہم بیج ہیں،
جنگلی
اور بیج کو جنگلی ہی
ہونا چاہیے
تم چاہوگے کہ انہیں
پانی میں ڈبو دیں
تم نہیں جانوگے
ہمارا تخم ہی پانی ہے
کیڑے مکوڑے سے ہوتے
ہوئے
انسان تک پہنچ ہی
جاتے ہیں
آخر ہم بیج ہیں،
جنگلی
اور بیج کو جنگلی ہی
ہونا چاہیے
تم ہمیں پیڑ کہہ سکتے
ہو
کہنا چاہو تو پانی یا
پہاڑ بھی کہہ سکتے ہو
ہاں، ویسے تم نے کہہ
تو دیا ہے
ہمیں ’جنگلی‘
اور یہی ہماری اصلی
پہچان ہے
آخر ہم بیج ہیں،
جنگلی
اور بیج کو جنگلی ہی
ہونا چاہیے
مگر میرے بھائی تم
جانتے ہو
بیج سے جدا ہونے کا
مطلب؟
میں پوچھنا چاہتا ہوں
تم پانی نہیں تو کیا
ہو؟
پیڑ، پہاڑ نہیں تو
اور کیا ہو؟
میں جانتا ہوں
میرے سوالوں کا تم
جواب نہیں دے پاؤگے
آخر ہم بیج ہیں،
جنگلی
اور بیج کو جنگلی ہی
ہونا چاہیے
مترجم: محمد قمر تبریز