’’پانی لے لو! پانی!‘‘ لیکن ٹھہریے، پانی بھرنے کے اپنے خالی برتنوں کو لانے کے لیے مت دوڑ پڑئیے۔ یہ پانی کا ٹینکر بہت چھوٹا ہے جسے پلاسٹک کی بوتل، ربڑ کی ایک پرانی چپل، پلاسٹک کے چھوٹے پائپ اور لکڑی کی تیلیوں سے بنایا گیا ہے، اور اس ٹینکر میں بمشکل ایک گلاس پانی ہی بھرا جا سکتا ہے۔

بلویر سنگھ، بھوانی سنگھ، کیلاش کنور اور موتی سنگھ – ساونٹا کے ۵ سال سے لے کر ۱۳ سال کے بچوں نے یہ کھلونا اُن پانی کے ٹینکروں کو دیکھ کر بنایا ہے جو ہفتہ میں دو بار ان کے علاقہ میں آتے ہیں اور جسے دیکھ کر راجستھان کے مشرقی کنارے کے گاؤں میں رہنے والے ان کے والدین اور گاؤں کے لوگ خوشی سے جھومنے لگتے ہیں۔

PHOTO • Urja
PHOTO • Urja

بائیں: جیسلمیر کے ساونٹا گاؤں میں اپنے گھر کے باہر کھیجڑی کے درخت کے نیچے اپنے کھلونا ٹینکر سے کھیلتے بھوانی سنگھ (بیٹھا ہوا) اور بلویر سنگھ۔ دائیں: ٹینکر کی بناوٹ پر کام کرتا بھوانی

PHOTO • Urja
PHOTO • Urja

بائیں: اپنے گھر کے آس پاس کھیلتے کیلاش، کنور اور بھوانی سنگھ۔ دائیں: ٹینکر کو کھینچتا بھوانی

یہاں میلوں تک خشک زمین میں دراڑیں پڑی ہوئی ہیں، اور پانی کا نام و نشان تک نہیں ہے۔ صرف ارد گرد کے اورنوں (باغات) کے دو چار بڑے تالابوں میں ہی تھوڑا بہت پانی دکھائی دیتا ہے۔

بچے کبھی کبھی ٹینکر کی جگہ کیرئیر سے کھیلنے لگتے ہیں، جسے پلاسٹک کے جار کو آدھا کاٹ کر بنایا گیا ہوتا ہے۔ جب اس نامہ نگار نے ان کھلونوں کو بنانے کے عمل کے بارے میں جاننے کی کوشش کی، تب ان بچوں نے بتایا کہ چونکہ انہیں بیکار ہو چکے سامان سے ضروری چیزوں کا انتظام کرنا پڑتا ہے، اس لیے اس کام میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔

ایک بار جب باہری ڈھانچہ بن کر تیار ہو جاتا ہے، تب دھات کے تاروں کی مدد سے اس کے پہیے بنا لیے جاتے ہیں۔ یہ سارے کام کھیجڑی (کیپّرِس ڈیسی ڈوآ) کے درخت کے سایہ میں ایک دوسرے سے قریب بیٹھ کر کیے جاتے ہیں۔

PHOTO • Urja
PHOTO • Urja

بائیں: بائیں سے دائیں کھڑے کیلاش کنور، بھوانی سنگھ (پیچھے)، بلویر سنگھ اور موتی سنگھ (پیلی قمیض میں)۔ دائیں: ساونٹا کے زیادہ تر لوگ کسان ہیں اور ان کے پاس کچھ بکریاں بھی ہیں

مترجم: محمد قمر تبریز

Urja

ଉର୍ଜା ହେଉଛନ୍ତି ପିପୁଲସ୍ ଆର୍କାଇଭ୍ ଅଫ୍ ରୁରାଲ ଇଣ୍ଡିଆର ଜଣେ ବରିଷ୍ଠ ସହଯୋଗୀ ଭିଡିଓ ଏଡିଟର୍। ଜଣେ ପ୍ରାମାଣିକ ଚଳଚ୍ଚିତ୍ର ନିର୍ମାତା, ସେ କାରିଗରୀ, ଜୀବିକା ଏବଂ ପରିବେଶରେ ରୁଚି ରଖନ୍ତି। ଉର୍ଜା ମଧ୍ୟ ପରୀର ସୋସିଆଲ ମିଡିଆ ଟିମ୍ ସହ କାମ କରନ୍ତି।

ଏହାଙ୍କ ଲିଖିତ ଅନ୍ୟ ବିଷୟଗୁଡିକ Urja
Translator : Qamar Siddique

କମର ସିଦ୍ଦିକି ପିପୁଲ୍ସ ଆରକାଇଭ ଅଫ୍ ରୁରାଲ ଇଣ୍ଡିଆର ଅନୁବାଦ ସମ୍ପାଦକ l ସେ ଦିଲ୍ଲୀ ରେ ରହୁଥିବା ଜଣେ ସାମ୍ବାଦିକ l

ଏହାଙ୍କ ଲିଖିତ ଅନ୍ୟ ବିଷୟଗୁଡିକ Qamar Siddique