شری لال ساہنی ایک موسیقار ہیں۔ اپنے علاقے میں وہ لکھ پتی بابو کے نام سے مشہور ہیں۔ وہ مغربی بنگال کے بول پور میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں۔ سائیکل کی سواری کرنے کا ان کا نہایت ہی انوکھا انداز ہے، اپنے دونوں ہاتھوں سے وہ سائیکل پر پیچھے رکھے ڈھول اور مجیرے کو بجاتے ہیں۔
گزشتہ ۲۷ برسوں سے شری لال اپنی سائیکل پر روزانہ دو چکر لگاتے ہیں، ایک بار صبح میں شانتی نکیتن بازار میں اپنی مچھلی بیچنے کے لیے، اور دوسری بار شام کو شانتی نکیتن کی گلیوں میں چکر لگاتے وقت، جب وہ اپنی موسیقی بجاتے ہوئے چھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔



