ملک بھر کے ہزاروں کسان، ۲۹ نومبر کو چار الگ الگ راستوں سے پیدل چلتے ہوئے دہلی کے رام لیلا میدان میں جمع ہوئے۔ اگلی صبح انھوں نے وہاں سے پارلیمنٹ اسٹریٹ تک لمبا مارچ نکالا۔ ہاتھوں میں اپنے سامان لیے وہ اپنے مختلف مطالبات کو دوہرا رہے تھے، جن میں سے ایک مانگ یہ بھی تھی کہ زرعی بحران کو لے کر ۲۱ دنوں کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔
T


New Delhi, Delhi
|TUE, DEC 04, 2018
پارلیمنٹ تک کا لمبا راستہ
رام لیلا میدان میں رات گزارنے کے بعد، ۳۰ نومبر کو ہزاروں کسان حکومت کے سامنے اپنے مطالبات رکھنے کے لیے پارلیمنٹ اسٹریٹ پہنچے
Author
Translator

Sanket Jain
صبح ۷:۳۰ بجے رام لیلا میدان میں کسان ناشتہ کا انتظار کر رہے ہیں۔

Sanket Jain
باہر جانے سے پہلے، ایک کسان صبح کی جھپکی لیتا ہوا۔

Sanket Jain
تمل ناڈو کے کڈالور ضلع کٹومنار کوئل تعلقہ کے کنجن کولائی گاؤں کے ایک کسان، کوڈنڈا رمن، یہ دیکھنے کے لیے اخبار پر نظر دوڑا رہے ہیں کہ کسان مکتی مارچ کو کور کیا گیا ہے یا نہیں۔

Sanket Jain
مہاراشٹر کے نندربار ضلع کے آدیواسی کسان روایتی رقص کرتے ہوئے۔

Sanket Jain
کسان اپنے گاؤوں اور ضلعوں کے لوگوں کو جمع کر رہے ہیں اور مارچ کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔

Sanket Jain
رام لیلا میدان سے پارلیمنٹ اسٹریٹ تک جاتے ہوئے مظاہرین۔

Sanket Jain
دہلی کے باشندے کسانوں اور ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے باہر نکل رہے ہیں۔

Sanket Jain
پارلیمنٹ اسٹریٹ پہنچنے پر رضاکار، مارچ نکالنے والوں کو پانی کے پیکٹ تقسیم کر رہے ہیں۔

Sanket Jain
پنجاب کے بزرگ کسانوں کا ایک گروپ رام لیلا میدان سے لمبی پیدل یاترا کرنے کے بعد آرام کر رہا ہے۔

Sanket Jain
پارلیمنٹ اسٹریٹ پر ایک اسٹیج کے سامنے بیٹھے کسان، اپنے کسان لیڈروں اور سیاست دانوں کی تقریریں سن رہے ہیں۔
(مترجم: ڈاکٹر محمد قمر تبریز)
Want to republish this article? Please write to [email protected] with a cc to [email protected]
Donate to PARI
All donors will be entitled to tax exemptions under Section-80G of the Income Tax Act. Please double check your email address before submitting.
PARI - People's Archive of Rural India
ruralindiaonline.org
https://ruralindiaonline.org/articles/پارلیمنٹ-تک-کا-لمبا-راستہ

