ایک ماں کس زبان میں خواب دیکھتی ہے؟ گنگا سے لے کر پیریار کے گھاٹ تک وہ اپنے بچوں سے کس زبان میں بات کرتی ہے؟ کیا ہر ریاست، ہر ضلع، ہر گاؤں میں اس کی زبان بدل جاتی ہے؟ ہزاروں زبانیں اور لاکھوں بولیاں ہیں، کیا وہ سب جانتی ہے؟ وہ کون سی زبان ہے، جس میں وہ ودربھ کے کسانوں، ہاتھرس کے بچوں اور ڈنڈیگل کی عورتوں سے بات کرتی ہے؟ سنو! لال ریت میں اپنا سر چھپا لو۔ اس پہاڑی پر جا کر سنو، جہاں ہوا تمہارے چہرے کو سہلاتی ہے! کیا تم اسے سن سکتے ہو؟ اس کی کہانیاں، اس کے گیت اور اس کا رونا تمہیں سنائی دیتا ہے؟ بتاؤ مجھے، کیا تم اس کی زبان کو پہچان سکتے ہو؟ بتاؤ، کیا تم میری طرح اسے ایک پیاری سی لوری گاتے ہوئے سن سکتے ہو؟


Bangalore, Karnataka
|WED, NOV 23, 2022
معتوب زبانوں اور میناروں کے حوالے سے
ایک وزیر کے ذریعے مشترکہ قومی زبان کے لیے کی گئی زوردار اپیل سے شروع ہوئی بحث نے ایک شاعر کو بابیل کی مینار کی یاد دلا دی ہے
Poem and Text
Illustration
Editor
Translator
زبانیں
ایک خنجر میری زبان کو چاک کر رہا ہے
اور میں اس کی تیز دھار کو محسوس کر رہا ہوں
جیسے جیسے وہ میرے عضلہ کو تار تار کر رہا ہے
میری آواز ضبط ہو چکی ہے
اور میرے الفاظ، زیر خنجر قید ہو گئے ہیں
تمام حروف، سب نغمے اور قصے کہانیاں
جانے اور بوجھے کہیں کھو گئے ہیں
یہ خون سے لبریز میری زبان
کسی خوں ریز ندی کی مانند
میرے دہن سے پھوٹ کر میرے سینے کو پار کرتی ہوئی
میری ناف سے ہو کر، میری شرم گاہ سے بڑھتی ہوئی
دراوڑ کی زرخیز زمین کو آبیار کرتی ہے
میری زمین سرخ ہے اور میری زبان سی تر ہے
خون کا ہر قطرہ اس سیاہ زمین پہ
سرخرو فصل کی پرورش کرتا ہے
ہزاروں دفن کی ہوئی زبانیں
لاکھوں اور کروڑوں مردہ بولیاں
اپنے قدیم قبرستانوں سے امڈ آتی ہیں
جیسے بہار کے موسم میں کھلکھلاتے ہوئے پھول
میری ماں کے نغمے گاتے ہوئے، ان کی کہانیاں دہراتے ہوئے
ایک خنجر میری زباں کو چاک کر رہا ہے
پر اب میری زمین کی زبانوں کا گیت سن کر
اس کی کند خوفزدہ نوک ڈگمگا جاتی ہے
مترجم: نثری حصے کا ترجمہ محمد قمر تبریز نے جب کہ نظم کا ترجمہ برہان قریشی نے کیا ہے۔
Want to republish this article? Please write to [email protected] with a cc to [email protected]
Donate to PARI
All donors will be entitled to tax exemptions under Section-80G of the Income Tax Act. Please double check your email address before submitting.
PARI - People's Archive of Rural India
ruralindiaonline.org
https://ruralindiaonline.org/articles/معتوب-زبانوں-اور-میناروں-کے-حوالے-سے

