ٹھیک ہے، تو یہ شائع ہونے سے رہ گیا تھا۔ پاری کے قارئین اور ناظرین سے میں معافی چاہتا ہوں۔ پاری کے تمام قارئین و ناظرین کو دل سے ہمارے ٹاپ چارٹ بسٹر کے بارے میں معلوم ہے: پوٹیٹو سانگ، یعنی آلو والا گانا۔ اس گانے کو کیرل کے سب سے دور دراز اور ایڈوکی ہلز کی واحد قبائلی پنچایت: ایڈمالا کوڈی میں واقع چھوٹے سے ٹرائبل ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اسکول (ایک سے لے کر چوتھی کلاس تک) کی ۸ سے ۱۱ سال تک کی عمر کی لڑکیوں کے ایک گروپ نے گایا تھا۔

وہاں پہنچنے والے ہم آٹھ لوگوں نے ان طالبات سے پوچھا تھا کہ ان کا پسندیدہ سبجیکٹ کون سا ہے۔ ’’انگریزی‘‘ انھوں نے جواب دیا تھا، ایک ایسے علاقے میں، جہاں ہم نے کسی بھی سائن بورڈ پر اس زبان میں ایک بھی لفظ لکھا ہوا نہیں دیکھا۔ جب ہم نے انھیں انگریزی کی ان کی معلومات کے بارے میں چیلنج کیا، تو انھوں نے یہ گانا گانا شروع کر دیا تھا۔

یہ پاری کا سب سے پسندیدہ گانا بن گیا۔ لیکن کچھ ایسا بھی تھا، جسے ہم نے چھوڑ دیا تھا، جسے اب ہم آپ کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ جب لڑکیوں نے ’پوٹیٹو سانگ‘ کو پوری درستگی کے ساتھ پیش کر دیا، تو پھر ہم نے اپنا رخ لڑکوں کی طرف کیا۔ ہم نے سوچا کہ وہ شاندار مظاہرہ کریں گے، لہٰذا ہم نے جب مطالبہ کیا تو انھوں نے جواب دیا اور اپنی انگریزی دکھائی۔

وہ جان رہے تھے کہ پانچ لڑکیوں کے گروپ کی نقل کرنا مشکل کام ہے، لیکن انھوں نے کوشش کی۔ گانے کی کوالٹی، یا یہ کہیں کہ پیش کش کے معاملے میں، لڑکیوں سے ان کا کوئی مقابلہ نہیں تھا۔ لیکن، موسیقیت کے تئیں اپنے جنون کا مظاہرہ کرنے کے لیے وہ کھڑے ہوئے۔

لڑکیوں نے آلو سے متعلق ایک گانا گایا تھا، جسے وہ اس گاؤں میں نہیں کھاتے، جہاں انگریزی نہیں بولی جاتی۔ لڑکوں نے ڈاکٹر کے بارے میں گایا (یا پڑھ کر سنایا)۔ (ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے وہاں کے پرائمری ہیلتھ سنٹر میں کوئی بھی فل ٹائم ڈاکٹر نہیں تھا)۔ جیسا کہ زیادہ تر ہندوستان میں ہوتا ہے، گاؤں اور شہر میں، ’ڈاکٹر‘ فزیشین اور سرجن دونوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انھیں اکثر ایک آدمی ہی سمجھا جاتا ہے۔ اس گانے میں بھی یہ عکاسی کی گئی ہے کہ ماڈرن ایلوپیتھک میڈیکل سائنس میں لوگوں کا کتنا بھروسہ ہے۔



گڈ مارننگ، ڈاکٹر

میرا پیٹ درد کر رہا ہے، ڈاکٹر

میرا پیٹ درد کر رہا ہے، ڈاکٹر

مجھے سنبھالیے، ڈاکٹر

مجھے سنبھالیے، ڈاکٹر

آپریشن

آپریشن

آپریشن، ڈاکٹر

شکریہ، ڈاکٹر

شکریہ، ڈاکٹر

شکریہ، ڈاکٹر

بائی بائی، ڈاکٹر

بائی بائی، ڈاکٹر

بائی بائی، ڈاکٹر

بائی بائی، ڈاکٹر

لیجنڈری ’ پوٹیٹو سانگ ‘ کی طرح ہی، اس چھوٹی فلم کو بھی پاری کے ٹیکنیکل ایڈیٹر سدھارتھ اڈیلکر نے بغیر نیٹ ورک والے سیل فون سے، ایک ایسی جگہ پر شوٹ کیا تھا، جہاں پر آلو نہ تو اُگایا جاتا ہے اور نہ ہی کھایا جاتا ہے، ایسے گاؤں میں جہاں کوئی انگریزی نہیں بولتا، اور ایک ایسی پنچایت میں، جہاں طویل عرصے سے ڈاکٹر غیر حاضر رہے ہیں۔ لیکن جی ہاں ۔ ملک میں زیادہ تر جگہوں پر انگریزی ایسے ہی پڑھائی جاتی ہے۔ اور ہمیں ابھی تک یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ درج بالا دونوں گروہوں نے جزیرہ نما ہندوستان کی سب سے ویران اور دور دراز پنچایت میں اس گانے کو کہاں سے حاصل کیا۔

P. Sainath

ପି. ସାଇନାଥ, ପିପୁଲ୍ସ ଆର୍କାଇଭ୍ ଅଫ୍ ରୁରାଲ ଇଣ୍ଡିଆର ପ୍ରତିଷ୍ଠାତା ସମ୍ପାଦକ । ସେ ବହୁ ଦଶନ୍ଧି ଧରି ଗ୍ରାମୀଣ ରିପୋର୍ଟର ଭାବେ କାର୍ଯ୍ୟ କରିଛନ୍ତି ଏବଂ ସେ ‘ଏଭ୍ରିବଡି ଲଭସ୍ ଏ ଗୁଡ୍ ଡ୍ରଟ୍’ ଏବଂ ‘ଦ ଲାଷ୍ଟ ହିରୋଜ୍: ଫୁଟ୍ ସୋଲଜର୍ସ ଅଫ୍ ଇଣ୍ଡିଆନ୍ ଫ୍ରିଡମ୍’ ପୁସ୍ତକର ଲେଖକ।

ଏହାଙ୍କ ଲିଖିତ ଅନ୍ୟ ବିଷୟଗୁଡିକ ପି.ସାଇନାଥ
Translator : Qamar Siddique

କମର ସିଦ୍ଦିକି ପିପୁଲ୍ସ ଆରକାଇଭ ଅଫ୍ ରୁରାଲ ଇଣ୍ଡିଆର ଅନୁବାଦ ସମ୍ପାଦକ l ସେ ଦିଲ୍ଲୀ ରେ ରହୁଥିବା ଜଣେ ସାମ୍ବାଦିକ l

ଏହାଙ୍କ ଲିଖିତ ଅନ୍ୟ ବିଷୟଗୁଡିକ Qamar Siddique