گجرات کے جوناگڑھ ضلع کے منگرول بلاک میں واقع زری واڑہ گاؤں میں کچھ لوگ ’جگاڑ‘ سے بنائی گئی ’چھکڑا‘ گاڑی کی سواری کر رہے ہیں اور اس کے تیز شور کے باوجود سفر کا مزہ لے رہے ہیں۔ یہ گاڑی آپ کو سوراشٹر کے دیہی علاقوں یا گجرات کے کچھّ خطہ میں ہر جگہ دیکھنے کو مل جائے گی۔ چونکہ اس سے سفر کرنا کافی سستا ہے، اس لیے ریاست کے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے یہ گاڑی ان کی سماجی و معاشی زندگی کا ایک ناگزیر حصہ بن چکی ہے۔
T


JÅ«nÄgadh, Gujarat
|MON, JAN 03, 2022
دیہی ہندوستان کی ’جُگاڑ‘ سے بنی ’چھکڑا‘ گاڑی
’چھکڑا‘ ایک ایسی گاڑی ہے جس کا آدھا حصہ موٹر سائیکل اور آدھا ٹھیلے کی طرح ہوتا ہے، جسے ’جگاڑ‘ سے بنایا جاتا ہے۔ یہ گاڑی آپ کو سوراشٹر کے دیہی علاقوں میں ہر جگہ دیکھنے کو مل جائے گی
Author
Translator

Gurpreet Singh
اسے مقامی سطح پر ڈیزل سے چلنے والی بولیٹ کے انجن سے بنایا جاتا ہے، اس لیے سامنے سے یہ موٹر سائیکل جیسی نظر آتی ہے۔ اور پیچھے کی جانب، دو پہیوں کے اوپر ایک ٹھیلہ یا ٹرالی (چھکڑا) ہوتی ہے۔

Gurpreet Singh
’جگاڑ‘ سے بنائی گئی یہ گاڑی عجیب شکل و صورت اور سائز کی ہونے کے باوجود کئی قسم کے کام انجام دیتی ہے: سواری ڈھوتی ہے، زرعی اور غیر زرعی سامانوں کی خرید و فروخت اور انہیں بازار سے لانے لے جانے میں مدد کرتی ہے، اور بچوں کو بھی اسکول لے جانے اور واپس لانے کے کام آتی ہے۔

Gurpreet Singh
آپ کو کوئی سامان کہیں لے جانا ہے؟ کک مار کر یا رسّی کھینچ کر اسٹارٹ ہونے والی چھکڑا گاڑی آپ کو ہمہ وقت تیار ملے گی، حالانکہ اس سے کافی تیز اور ایک الگ قسم کی آواز نکلتی ہے۔

Gurpreet Singh
۱۹۸۰ کی دہائی تک، سوراشٹر میں نقل و حمل کا زیادہ تر کام روایتی بیل گاڑی سے ہوا کرتا تھا۔ اس کے بعد، جیسا کہ وہاں کے لوگوں کا کہنا ہے، جام نگر کے مہاراجہ نے اپنی گولف کارٹ کباڑ میں فروخت کر دی، جس کی مدد سے ایک مقامی شخص نے نئی قسم کی گاڑی بنا دی۔ اور اس طرح دیہی سوراشٹر کی سڑکوں پر چھکڑا گاڑی دوڑنے لگی۔

Gurpreet Singh
چھکڑا گاڑی کا استعمال زیادہ تر وہ لوگ کرتے ہیں جن کے پاس اپنے چھوٹے اور کم سامان کو بازار پہنچانے یا وہاں سے گھر لانے کے لیے مہنگے ٹرک یا سامان ڈھونے والی دوسری گاڑیوں کا کرایہ دینے کے لیے پیسے نہیں ہوتے۔ لیکن چھکڑا گاڑی بھاری سامان بھی ڈھوتی ہے، جیسے کہ ناریل، بھوسا، کھاد، سبزیوں کے بڑے بوجھ – اور ساتھ ہی سواریاں بھی۔ یہ اتنا بوجھ ڈھوتی ہے کہ آپ حیران ہو کر یہ پوچھنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ آخرکار یہ جُگاڑ کتنا وزن ڈھو سکتا ہے…

Gurpreet Singh
چھکڑا سے سفر کرنا بہت سستا ہے – ایک سواری کو صرف ۵ سے ۲۰ روپے تک ہی ادا کرنے پڑتے ہیں۔ اس لیے اگر آپ کبھی سوراشٹر جائیں تو اس میں سفر کرنا نہ بھولیں۔ وہاں پر یہ گاڑی آپ کو ہر جگہ ملے گی، کیوں کہ یہ مقامی نقل و حمل کا اٹوٹ حصہ ہے۔ اس کے علاوہ، آپ چھکڑا کی تیز آواز اور اس پر لوگوں کی لٹکی ہوئی بھیڑ کو بھی فراموش نہیں کر پائیں گے۔
مترجم: محمد قمر تبریز
Want to republish this article? Please write to [email protected] with a cc to [email protected]
Donate to PARI
All donors will be entitled to tax exemptions under Section-80G of the Income Tax Act. Please double check your email address before submitting.
PARI - People's Archive of Rural India
ruralindiaonline.org
https://ruralindiaonline.org/articles/دیہی-ہندوستان-کی-جُگاڑ-سے-بنی-چھکڑا-گاڑی

