یہ انسانوں کی رہنمائی میں کی جانے والی ہجرت ہے، جو ہر سال بھینسوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اوڈیشہ کے جگت سنگھ پور ضلع کے گوالے (مویشیوں سے دودھ نکالنے والے)، بھینسوں کے ایک بڑے جھُنڈ کو دیوی ندی کے اُس پار لے جاتے ہیں۔ وہ یہ کام شدید گرمیوں کے دوران کرتے ہیں، جب ان بھینسوں کو ندی کے اُس پار نئے چراگاہوں کی تلاش ہوتی ہے۔ اس کے بعد یہ بھینسیں تیر کر واپس آ جاتی ہیں۔ یہ سیرینگیٹی نیشنل پارک جیسی ہجرت تو نہیں ہے، لیکن پورا نظارہ دیکھنے لائق ہوتا ہے۔
مجھے نہرانا گرام پنچایت کے قریب ایک دن اسے دیکھنے کا موقع ملا۔ یہ گاؤں دیوی ندی کے کنارے واقع ہے۔ یہ ندی اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں واقع جگت سنگھ پور اور پوری ضلع سے ہوکر گزرتی ہے، اور مہاندی سے نکلنے والی سب سے بڑی ندی ہے۔






















