زرعی مزدور کھیتوں میں کام کر رہے ہوتے ہیں، یا زور زور سے گاتے ہوئے نمک کی کیاریوں میں کام کرنے والے مزدور، یا کانکن، یا اپنی کشتیوں پر سوار ماہی گیر کوئی حیرت انگیز نظارے نہیں پیش کر رہے ہوتے ہیں۔ ہماری روایتی ثقافتوں میں سخت جسمانی محنت اور کسی خاص پیشہ سے جڑے گیتوں کے درمیان ایک اٹوٹ رشتہ رہا ہے۔ معاش سے جڑے لوک گیت ہماری ثقافت میں بہت پہلے سے موجود رہے ہیں۔ کئی بار ساتھ کام کرنے والے لوگوں کے گروہوں میں جوش بھرنے اور ان کے درمیان تال میل بنانے میں ان گیتوں کا اہم رول رہا ہے، اور کئی بار یہ گیت ان کے تھکانے والے کاموں کی جانفشانی، مشقت اور گھبراہٹ کو کم کرنے کا کام کرتے ہیں۔

تقریباً ۱۷۰ میٹر لمبی کچھّ کی آبی گزرگاہ، چھوٹی ندیوں، مُہانوں اور دلدلی زمینوں والا یہ وسیع علاقہ ایک بڑے ایکو سسٹم اور متعدد سمندری جانوروں کی افزائش کے علاقہ کے طور پر موجود ہے۔ اس ساحلی علاقے میں مچھلی پکڑنا یہاں کی بڑی آبادی کے لیے ایک روایتی پیشہ ہے۔ اس گیت میں ماہی گیروں کے سامنے پیش آنے والی چنوتیوں کا ذکر ہے، جن کا معاش آہستہ آہستہ ساحلی علاقوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے نام پر برباد ہو رہا ہے۔

کچھّ میں ماہی گیروں کی انجمنوں، دانشور طبقوں اور کئی دیگر لوگوں نے ان سرگرمیوں کے منفی اثرات کے خلاف شکایت بھی کی۔ وہ مُندرا تھرمل پلانٹ (ٹاٹا)، اور مُندرا پاور پروجیکٹ (اڈانی گروپ) کو تیزی سے برباد ہوتے سمندری تنوع کا قصوروار مانتے ہیں۔ اس کا سب سے برا اثر اس علاقہ کی ماہی گیر برادریوں پر پڑا ہے۔ یہاں پر پیش کیا جا رہا یہ گیت، جو بہت آسان زبان میں ہے، انہیں چنوتیوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

محنت کشوں کے اس گیت کو مُندرا تعلقہ کے جُما واگھیر نے انتہائی خوبصورتی سے گایا ہے۔ جُما خود بھی ایک ماہی گیر ہیں۔ وہ اس گیت کے مرکزی گلوکار ہیں اور کورس اس کے ٹیک کو دہراتا ہے – ہو جمالو (سنو ماہی گیرو)۔ اس گیت کا دلکش ترنم ہمیں اس تیزی سے بدلتے کچھّ کے سمندری ساحلوں تک کھینچ لاتا ہے۔

بھدریسر کے جُما واگھیر کے ذریعہ گائے گئے اس گیت کو سنیں

કરછી

હો જમાલો રાણે રાણા હો જમાલો (2), હી આય જમાલો લોધીયન જો,
હો જમાલો,જાની જમાલો,
હલો જારી ખણી ધરીયા લોધીયું, હો જમાલો
જમાલો રાણે રાણા હો જમાલો,હી આય જમાલો લોધીયન જો.
હો જમાલો જાની જમાલો, હો જમાલો
હલો જારી ખણી હોડીએ મેં વીયું.
જમાલો રાણે રાણા હો જમાલો,હી આય જમાલો લોધીયન જો.
હો જમાલો જાની જમાલો,
હલો લોધી ભાવર મછી મારીયું, હો જમાલો
જમાલો રાણે રાણા હો જમાલો,હી આય જમાલો લોધીયન જો.
હો જમાલો જાની જમાલો,
હલો મછી મારે બચા પિંઢજા પારીયું, હો જમાલો
જમાલો રાણે રાણા હો જમાલો, હી આય જમાલો લોધીયન જો.
હો જમાલો જાની જમાલો,
હલો પાંજો કંઠો પાં ભચાઈયું, હો જમાલો
જમાલો રાણે રાણા હો જમાલો, હી આય જમાલો લોધીયન જો.(૨)

اردو

آؤ، آؤ سمندر کے بادشاہو
آؤ، ہم ساتھ ساتھ چلیں بھائیو، ماہی گیروں کی ہماری ٹولی
ہاں، ہم ماہی گیروں کی یہ ٹولی
چلو اپنا اپنا جال نکالو اور سمندر میں چلو، او ماہی گیرو
آؤ، ہم ساتھ ساتھ چلیں بھائیو، ماہی گیروں کی ہماری ٹولی
آؤ! آؤ بھائیو!
چلو اپنا اپنا جال نکالو اور سمندر میں چلو، او ماہی گیرو
چلو چلیں، ہمیں بہت ساری مچھلیاں پکڑنی ہیں
آؤ، ہم ساتھ ساتھ چلیں بھائیو، ماہی گیروں کی ہماری ٹولی
آؤ، ساتھ آؤ، ہمیں ہی ہماری بندرگاہوں کو بچانا ہے
ہماری بندرگاہوں کو بچا لو۔
آؤ، ہم ساتھ ساتھ چلیں بھائیو، ماہی گیروں کی ہماری ٹولی۔

گیت کی قسم: روایتی لوک گیت

موضوع: زمین، مقامات اور لوگوں کے گیت

گیت: ۱۳

گیت کا عنوان: جمالو رانے رانا ہو جمالو

دُھن: دیول مہتہ

گلوکار: بھدریسر گاؤں کے جُما واگھیر

استعمال کیے گئے ساز: ڈھول، ہارمونیم اور بینجو

ریکارڈنگ کا سال: ۲۰۲۱، کے ایم وی ایس اسٹوڈیو

کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ’سُر وانی‘ نے ایسے ۳۴۱ لوک گیتوں کو ریکارڈ کیا ہے، جو کچھّ مہیلا وکاس سنگٹھن (کے ایم وی ایس) کے توسط سے پاری کے پاس آیا ہے۔ ایسے مزید گیت سننے کے لیے اس پیج پر جائیں: رن کے گیت: کچھی لوک گیتوں کا مجموعہ

پریتی سونی، کے ایم وی ایس کی سکریٹری ارونا ڈھولکیا اور کے ایم وی ایس کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر امد سمیجا کا ان کے تعاون کے لیے خاص شکریہ، اور بھارتی بین گور کا ان کے قیمتی تعاون کے لیے تہ دل سے شکریہ۔

مترجم: محمد قمر تبریز

Series Curator : Pratishtha Pandya

ಪ್ರತಿಷ್ಠಾ ಪಾಂಡ್ಯ ಅವರು ಪರಿಯ ಹಿರಿಯ ಸಂಪಾದಕರು, ಇಲ್ಲಿ ಅವರು ಪರಿಯ ಸೃಜನಶೀಲ ಬರವಣಿಗೆ ವಿಭಾಗವನ್ನು ಮುನ್ನಡೆಸುತ್ತಾರೆ. ಅವರು ಪರಿಭಾಷಾ ತಂಡದ ಸದಸ್ಯರೂ ಹೌದು ಮತ್ತು ಗುಜರಾತಿ ಭಾಷೆಯಲ್ಲಿ ಲೇಖನಗಳನ್ನು ಅನುವಾದಿಸುತ್ತಾರೆ ಮತ್ತು ಸಂಪಾದಿಸುತ್ತಾರೆ. ಪ್ರತಿಷ್ಠಾ ಗುಜರಾತಿ ಮತ್ತು ಇಂಗ್ಲಿಷ್ ಭಾಷೆಗಳಲ್ಲಿ ಕೆಲಸ ಮಾಡುವ ಕವಿಯಾಗಿಯೂ ಗುರುತಿಸಿಕೊಂಡಿದ್ದು ಅವರ ಹಲವು ಕವಿತೆಗಳು ಮಾಧ್ಯಮಗಳಲ್ಲಿ ಪ್ರಕಟವಾಗಿವೆ.

Other stories by Pratishtha Pandya
Illustration : Jigyasa Mishra

ಉತ್ತರ ಪ್ರದೇಶದ ಚಿತ್ರಕೂಟ ಮೂಲದ ಜಿಗ್ಯಾಸ ಮಿಶ್ರಾ ಸ್ವತಂತ್ರ ಪತ್ರಕರ್ತೆಯಾಗಿ ಕೆಲಸ ಮಾಡುತ್ತಾರೆ.

Other stories by Jigyasa Mishra
Translator : Qamar Siddique

ಕಮರ್ ಸಿದ್ದಿಕಿ ಅವರು ಪೀಪಲ್ಸ್ ಆರ್ಕೈವ್ ಆಫ್ ರೂರಲ್ ಇಂಡಿಯಾದ ಉರ್ದು ಅನುವಾದ ಸಂಪಾದಕರು. ಮತ್ತು ದೆಹಲಿ ಮೂಲದ ಪತ್ರಕರ್ತರು.

Other stories by Qamar Siddique